عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مجوزہ جموں و کشمیرٹرانزیکشن آف بزنس رولز (ٹی بی آر) سے متعلق فائل واپس کر دی ہے، جو عمر عبداللہ حکومت کی طرف سے مارچ کے اوائل میں ان کی منظوری کے لیے بھیجی گئی تھی، اور مخر الذکر سے یہ وضاحت کرنے کو کہا کہ آیا قواعد وضع کرتے وقت ضروری طریقہ کار پر عمل کیا گیا تھا۔ڈائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا کہ فائل کو کچھ دن پہلے واپس بھیج دیا گیا تھا۔ تقریباً دو ماہ بعد جب اسے پہلی بار کابینہ کی منظوری کے بعد ایل جیکی منظوری کے لیے بھیج دیا گیا تھا۔ٹرانزیکشن آف بزنس رولزیہ واضح کرتا ہے کہ جموں و کشمیر میں سیکرٹریٹ اور دیگر سرکاری دفاتر کیسے کام کریں گے، اس کا مسودہ سینئر وکیل روہنٹن نریمن پر مشتمل ایک اعلی سطحی کمیٹی نے تیار کیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فائل کو واپس کر دیا گیا کیونکہ ایل جی کے دفتر نیٹرانزیکشن آف بزنس رولز کو جموں و کشمیرتنظیم نو ایکٹ کی دفعات کے خلاف پایا۔ٹرانزیکشن آف بزنس رولز میں کہا گیا ہے کہ تمام پوسٹنگ اور ٹرانسفر بشمول آئی اے ایس افسران کی ،جے اینڈ کے کابینہ سے منظوری لی جانی چاہیے۔ تاہم، تنظیم نو ایکٹ کا سیکشن 53 واضح طور پر کہتا ہے کہ ایل جی، اپنے افعال کے استعمال میں، آل انڈیا سروسز اور اینٹی کرپشن بیورو سے متعلق معاملات کے علاوہ جو قانون ساز اسمبلی کے اختیارات سے باہر ہیں، یا کسی بھی عدالتی کام کے استعمال سے متعلق ہیں، اپنی صوابدید پر کام کرے گا۔رپورٹ کے مطابق”ایسا لگتا ہے کہ ٹرانزیکشن آف بزنس رولز میںریاستی حیثیت کے بغیر بھی ریاست سے وابستہ اختیارات کا احاطہ کرتا ہے، تنظیم نو ایکٹ کی دفعات کی غلط تشریح کی گئی ہے، پارلیمنٹ کے کسی ایکٹ میں کوئی بھی اصول تحریری لفظ سے آگے نہیں جا سکتا،” ۔عبداللہ حکومت جموں و کشمیر کے بہت سے سرکاری محکموں میں آئی اے ایس افسران کی تعیناتی کے بارے میں شکایت کرتی رہی ہے، جو پہلے جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران کے لیے مختص تھے۔ صرف 29 اپریل کو عبداللہ حکومت نے96افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کیے تھے۔