سرینگر// حکومت نے 80برس سے زیادہ پنشنروں کے ساتویں تنخواہ کمیشن کے پنشن بقایاجات ایک ہی قسط میں ادا کرنے کے رسمی احکامات جاری کئے۔اس سلسلے میں پرنسپل سیکرٹری محکمہ خزانہ نوین کمار چودھری نے ایک حکمنامہ جاری کیا۔حکمنامے میںکہا گیا ہے کہ ملازمین جو یکم جنوری 2016سے 31؍ مئی 2018تک اپنے ملازمت سبکدوش ہوں گے اور جن کے بقایاجات اُن کے متعلقہ جی پی فنڈ اکائونٹوں میں جمع نہیں کئے جاسکتے ،کو 6 مہینوں کے تین قسطوں میں بقایاجات واگزارکئے جائیں گے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بزرگ پنشنروں کی درخواست کے مدنظر وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے پچھلے ہفتے اس سلسلے میں اعلان کیا تھا کہ 80برس سے زیادہ عمر کے پنشنروں کو بقایاجات ایک ہی قسط میں واگزار کئے جائیں گے۔