کشتواڑ//ڈول ہستی پائور اسٹیشن کی جانب سے جاری بزرگ شہریوں کے ہفتہ کے تحت ایک ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا ،جس میں عام میڈیکل چیک اپ کے علاوہ آنکھوں، دانتوں ،ذیابطیس اور امراض خواتین کے علاج و محالجہ کی سہولیات دستیاب تھیں۔کیمپ کا افتتاح این ایچ پی سی کے جنرل منیجر پی کے لنگر نے انی ایچ پی سی ، ضلع ہسپتال اور روٹری کلب اودھمپور کے ڈاکٹروں ، چیئرمین جموں وکشمیر سینئر سٹیزن کونسل کشتواڑ اور این ایچ پی سی کے سٹاف و افسروں اور سی آئی ایس ایف یونٹ ڈول ہستی کی موجودگی میں کیا ۔کیمپ میں بزرگ شہریوں کی بھلائی کے لئے اگلے تین دنوں تک کئی دیگر پروگرام جیسے کہ یوگا کیمپ، میوزیکل اینڈ ڈیجیٹل شام اور کوعی سممیلن بھی مننعقد کئے جائیں گے۔