حسین محتشم
پونچھ//سنیچر کے روز کورٹ کمپلیکس پونچھ کے سامنے ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے پونچھ کے لوگوں کو حیران کر دیا۔واقع اس طرح ہے کہ بزرگ شخص محمد شفیع ساکن کھنیتر نے بینک سے تقریبا 12ہزار روپے کی رقم نکالی تاکہ وہ اپنے لیے دوائی اور دیگر۔ ضروری سامان خرید سکے اس دوران جب وہ کورٹ کمپلیکس کے سامنے سے گزر رہا تھا تو ایک شخص نے اسے دھکا مار کر اس کا چیپ کاٹ دیا اور رقم لیکر وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم بزرگ نے جب شور مچایا تو وہاں موجود لوگوں نے اس شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق جیب کاٹنے کے بعد چور پیسے لے کر فرار ہو گیا اس دوران کچھ لوگ اس کے پیچھے دوڑتے رہے اور ضلع جیل کے سامنے اس شخص کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔اس دوران پولیس نے اپنی کاروائی کرتے ہوئے اس چور سے 12 ہزار روئے وصول کر کے بزرگ کے حوالے کر دیے اور مزید کاروائی شروع کر دی۔