Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

بر صغیر ہند و پاک۔ دشمن ان کا آسماں کیوں ہو؟ بنگلہ دیش میں پیدا شدہ صورت حال کا مختصر تذکرہ

Towseef
Last updated: July 26, 2024 9:34 pm
Towseef
Share
15 Min Read
SHARE

رشید پروین ؔ سوپور

’’ہوئے تم دوست جس کے ،دشمن اس کا آسماں کیوں ہو ‘‘اس شعر کی عملی تفسیر کسی امریکی صدر نے اپنی بیو گرافی میں یوں کی ہے کہ امریکی دشمن کسی نہ کسی طرح سے تباہی اور بر بادی سے بچ تو جاتا ہے لیکن امریکی دوست ممالک کسی طرح امریکی ڈنک سے نہیں بچ پاتے ‘‘ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ بر صغیر ہند و پاک جس میں ۱۹۷۱ میں وجود پانے والا ایک نیا ملک بنگلہ دیش بھی شامل ہے ، کے شب و روز امن اور شانتی، تعمیر و ترقی کی سمت رواں دواں نظر نہیں آرہے ہیں ۔ لیکن اصل میں روز بہ روز تنزلی کی جانب محو ِ سفر ہیں ،بنگلہ دیش میں حالیہ احتجاجات وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف شدید اور وسیع پیمانے پر ہیں، جو معاشرے کے مختلف طبقات میں گہری مایوسیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ تحریک، جو شروع میں نوکریوں کے کوٹہ نظام کی اصلاح پر مرکوز تھی، اب قیادت اور مبینہ آمرانہ رویوں پر تنقید کے ایک بڑے موضوع میں تبدیل ہو چکی ہے۔ پاکستان جو شروع ہی سے امریکی دجال کو اپنا کعبہ و قبلہ بنا چکا ہے ، اپنی آخری ہچکیاں لے رہا ہے اور اب صرف کفن دفن کا ہی انتظار ہے۔ بھارت نے بھی جب سے اپنے قبلے کا رخ پھیر دیا ہے ،یہاں کی ہوائیں بھی مسموم اور جھلسا دینے والی ہیںاس کی وجہ سادہ الفاظ میں اخلاقی گراوٹ ، فرقہ وارانہ اور لسانی منافرت، معاشرتی زیادتیاں جیسے اندرونی عناصر ہیں تو بیرونی طور پر امریکی قرضہ جات، آئی ایم ایف کی غلامی اور تمام ممالک پر غلبۂ امریکہ کی پالیسیاں ہیں ۔ حضرت علی رضیؓ کا ایک مشہور قول ہے کہ’’ دنیا میں ظلم پر مبنی معاشرے چل سکتے ہیں لیکن عدل و انصاف سے خالی معاشرے کبھی زیادہ دیر نہیں چل سکتے ۔ ‘‘ انسان کی معلوم تاریخ میں ہمیشہ مختصر طور پر دو ہی قوتیں رہی ہیں جو ایک دوسرے سے متصادم ہیں اور آج بھی یہی کچھ ہمارے نئے معاشروں میں جنہیں جمہوری اور عوامی طاقت کے معاشرے سمجھا جارہا ہے ، میں عملی طور پر نظر آرہے ہیں ۔’’ ستیزہ کار رہا ہے ازل سے تابہ امروز۔چراغ مصطفویؐ سے شرار بو لہبی ‘‘۔چراغ مصطفی ؐ امن ، شانتی ، عدل و انصاف کا سمبل ہے جب کہ شرار بو لہبی فرعونیت اور فتنہ و فساد یعنی دجالی معاشرے کی پہچان اور خصو صیت ہے۔ کبھی کے مشرقی پاکستان’ ’بنگلہ دیش‘‘ میں، جس نے۱۹۷۱میں وجود پایا تھا، آج کل بے دریغ لہو بہایا جارہا ہے۔ یہ ریکارڈپر ہے کہ شیخ مجیب کی رہنمائی میں بنگالیوں نے جو اپنے حق کے لئے احتجاج کیا تھا ۔افواج پاکستان نے اس حق پر مبنی احتجاج کوبھی ظلم وجبر کا بازار گرم کر کے کچل دینا چاہا تھا، آخر پاکستان نے یحیٰ خان کی ٖغلطیوں ، بیو قوفیوں اور حماقتوں کی وجہ سے یہ حصہ کھو دیااور اس انقلاب کا گہرائی سے تجزیہ کیا جائے تو یہی نتیجہ بر آمد ہوتا ہے کہ بنگلہ دیش کے عوام نے ظلم و جبر کے خلاف ، بغاوت کردی تھی ، جو یہاں روا رکھاگیا تھا ۔ مجیب الرحمان نے انتخابات جیتے تھے ، اقتدار اس کا حق بنتا تھا ، جس سے فوجی ٹولے نے ’سیا سی بو الہوسوں ‘کے ساتھ مل کر نہ صرف عوام کو محروم کیا بلکہ خون کی وہ ہولی بھی کھیلی، جس کی نظیر یہاں موجود نہیں تھی اور جس کے نتیجے میں بنگلہ دیش دنیا کے نقشے پر ایک نئی مملکت بن کر اُبھر آیا ،آج بھی پاکستان میں عوامی سطح پر مقبول ترین اور جس سے عوام نے منڈیڈیٹ دیا اس پارٹی کو اقتدار سے محروم کر کے عوامی وؤٹ کی تحقیر ہورہی ہے ، بالکل وہی حالات آج پاکستان میں بنے ہیںجو ۱۹۷۱ میں تھے ، لیکن فوجی ٹولہ کبھی اتنا ذہین ، فہیم اور سمجھ دار نہیں ہوتا کہ ماضی سے سبق سیکھے ۔ آج بڑی مدت کے بعد بنگلہ دیش میں طلبا اور نوجوانوں نے سر پر کفن باندھ کر حکومت کے خلاف ایجی ٹیشن اور احتجاج شروع کیا ہے اور یہ احتجاج بالکل درست اورجائز ہے ، اگر چہ یہ احتجاج بنگلہ دیش میں سرکاری نوکریوں کے کوٹے کے نظام کے خلاف شروع ہوا ہے لیکن اس شدید احتجاج کے پیچھے بھی فرعونی اقدار سے بغاوت ہے جو اپنے ہم وطنوں کو تمام بنیادی حقوق سے محروم کرنے کا عزم اور ارادہ رکھتی ہے، الیکشن کی د ھاندلیاں ، اپنی مرضی سے وؤٹ کاسٹ کرنے کے حق سے محرومیاں اور اظہار رائے پر قدغنیں، یہ وہ بنیادی عنصر ہیں جو ہر تحریک کے پیچھے نظر آ تے ہیں کیونکہ انسانی فطرت بہت زیادہ دیر تک ریپرشن، قدغنیں اور محرومیاں برداشت نہیں کرتی اور ہر ہمیشہ ہر دور اورہر ہر ملک کی یہی کہانی ہے کہ ایک خاص مقام پر پہنچ کر عوام سر فروشی کی تمنا کے ساتھ اپنے نظام کے خلاف کھڑے ہوجاتے ہیں ۔ کیونکہ انسانی فطرت قید و بنداور عدل و انصاف سے تہی دست معاشرے کبھی زیادہ دیر تک قبول نہیں کرتی ،ابھی یہ احتجاج کا پہلا مر حلہ ہے ، جس سے ا پنے آمرانہ مزاج کے مطابق شیخ حسینہ کی سرکار آہنی پنجوں سے نپٹنے کا عزم کئے ہوئے ہےاور اب تک کی رپورٹ کے مطابق ۲۱۵ سے زیادہ نوجوان اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ملک میں انٹرنیٹ بند ہے ، سر کا ری ٹی وی عمارت پر دھاوا بولا جاچکا ہے ،بہت ساری عمارتیں جلائی جاچکی ہیں اور احتجا ج کی بظاہر وجہ صرف یہ ہے کہ سرکاری نوکریوں کا مخصوص ایک تہائی کوٹہ جو ان کے لئے مخصوص ہے ،جنہوں نے پاکستانی افواج کے خلاف ۱۹۷۱ کی جنگ میں حصہ لیا تھا اور جنہیں بنگلہ دیش میں ہیروز کا درجہ حاصل ہے ،ختم کیا جائے۔ ظاہر ہے کہ اس معاملے کو اندروں ملک سلجھایا بھی جاسکتا ہے اور چونکہ یہ نئی جنریشن کا مطالبہ ہے جو درست بھی ہے کیونکہ اس قانون سے طلبا کے لئے نوکریاں بڑی حد تک محدود ہوجاتی ہیںاور ۷۱ سے اب تک پلوں سے بہت سارا پانی بھی بہہ چکا ہے اور اس قانون کی وجہ سے بہت سارے بنگلہ طلبا نوکریوں اور ملازمتوں سے محروم ہوجاتے ہیں ۔ اس ایک مسلے کا جس کا پہلا مرحلہ شروع ہوچکا ہے اور سارے ملک میں کرفیو نافذہے اور افواج بنگلہ دیش نے عوام پر گولی چلانے سے انکار بھی کیا ہے لیکن اس سب کے باوجود اس فتنہ و فساد کے دور میں یہ کوئی حیرت انگیز بات نہیں کہ شیخ حسینہ کی آنکھوں پر بھی پردے پڑے ہوں ، اس کا ذہن بھی ماوف ہو او ر وہ پولیس پر تکیہ کرکے ڈھاکہ اور دوسرے شہروں کی سڑکوں پر طلبا کی لاشوں کے انبار اور ڈھیر لگادینے کی خواہش مند ہوں! لیکن بر داشت اور صبر وسکون کے ساتھ معاملے کی نزاکت کو سمجھ کر معاملہ سلجھانے کی طرف راغب نہیں ہوگی، اس کی سب سے بڑی وجہ وہ فرعونی جذبہ ہے جواقدار کے نشے میں مست فرعونوں کو صم بکم کرکے ان کے دل و دماغ پر مہریں ثبت کرتا ہے ، جب تک وہ اپنے انجام کو پہنچ جاتے ہیں ،اب ذرا اس ملک کی افواج کا تھوڑا سا تذکرہ بھی ہوجائے جنہوں نے اپنی فرعونیت اور حماقتوں سے بنگلہ دیش کو جنم دیا اور ایک ملک کے دو پھاڑ کر دئے ، عمران خان کے دورِ حکومت میں یہ ملک لگ بھگ ۶فیصد کی نمو سے آگے بڑھ رہا تھا ، لیکن وقت کے فرعون قمر جاوید باجوہ نے عوامی منتخب حکومت کا تختہ امریکی اشارے پر فی الفور پلٹ کر اپنے آقاؤں کو خوش کردیا ، پاکستان کی بر بادی کا یہ سنگ بنیاد تھا ،جس سے آج کے چیف کمانڈر عاصم منیر آگے بڑھا رہے ہیں اور اب اسکی ڈھٹائی ، مکرو فریب کا یہ عالم ہے کہ سترہ سیٹیں حاصل کرنے والی پارٹی کو حکومت کا تاج وتخت سونپ کر اکثریتی پارٹی کو ہر ممکن طریقے سے کچلا جارہا ہے اور سب سے زیادہ مقبول لیڈرڈیٹھ سیل میں پچھلے ایک برس سے زندگی کے دن کسمپرسی اور شدید عذاب میں گذار رہا ہے، کیونکہ وہ فوجی قوت سے ڈیل نہیں کر رہا اور چور ، اچکوں ، بد معاشوں اور پاکستان سے کھربوں ڈالر بیرون ممالک منقل کرکے اپنی پراپرٹیاں بنا نے والے ’’ شریفوں اور زر داریوں سے سمجھوتہ نہیں کر رہا ہے‘‘ملک کے سارے کرپٹ ادارے جن پر لوٹ مار کے مقدمے یا تو قائم ہیں یا بنائے جاسکتے ہیں ایک خوف اور دہشت کے عالم ،میں ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہیں اور اس بات پر ان سب ایجنسیوں اور مفاد پرستوں کا اتفاق ہے کہ پاکستان رہے یا ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے ہم اقدار نہیں چھو ڑیں گے اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس دوڑمیں سب سے آگے ملک کی افواج اور وہ ادارے ہیں جو ملک کی طاقت کے سر چشمے سمجھے جاتے ہیں۔ اب اس فوج کے بارے میں بہت سارے حقائق سامنے آرہے ہیں ،شروع سے یعنی ،علی محمد جناح کی زندگی سے ہی فوجی جرنیلوں نے تمام وزیر اعظموں کا قتل یا بر طرف اپنے آقاؤں یعنی امریکہ کی مرضی پر ہی کیا ہے اور اب بھی وہی تمام قسم کی سملنگ اور دوسرے بڑے بڑے سیکنڈلوں کے پیچھے ہیں ،جن سے کوئی حساب اب تک نہیں لے سکا ، اب دو ہی طرح کے نتائج جلد یا بدیر سامنے آئیں گے ، یا تو پاکستان میں عوامی انقلاب آئے گا جس میں سڑکوں پر لہو کے دریا رواں نظر آئیں گے یا یہ ملک تقسیم در تقسیم ہوکر ٹکڑوں میں بٹ جائے گا۔شریف خاندان جو اس وقت فوج ، پولیس اور انٹیلی جینس ایجنسیوں کے نظر کرم سے اقتدار پر ہے ، حالیہ انتخابات میں اپنی ساری سیٹیں ہار چکے ہیں اور فارم ۴۷ پر حکومتی اداروں میں ہے ۔ اس کے باوجود کہ عمران کا بلہ چھینا گیا ، پارٹی پر کریک ڈاون جاری تھا ، چادر اور چار دیوار ی کی حرمت پائمال کی گئی ، ایک ایک برس سے زیادہ پی ٹی آئی کی خواتین امیدواروں کو قید کرکے بد ترین حالات میں رکھا گیا ۔ انٹر نیشنل پریس اور دنیا کے بڑے بڑے چینل لرزہ خیز انکشافات اور داستانیں سنا رہے ہیں ، کئی صحافی شہید کئے گئے اور ہزاروں کارکن جیلوں میں سڑ رہے ہیں ، اس کے پیچھے صرف امریکہ کی خواہش ہے جس کے لئے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے۔ افسوس کہ خوئے غلامی اقوام کو کس قدر پستیوں میں گرا کر اُن سے زندگی کا اصل جوہر خود داری چھین لیتی ہے ، محاسبے کا ڈر او رخوف انہیں راتوں کو ڈراکیولا بن کر ڈرا رہا ہے ، جس کا نتیجہ یہ کہ شاید قتلِ عمران اور ایک بڑے قتل عام کے سوا انہیں کوئی دوسرا راستہ سجھائی نہیں دے رہا اور یہی وہ مقام ہے جس کا اوپر ذکر ہوا ہے کہ فرعونوں کے قلوب پر مہر ثبت ہو جاتی ہے جو انہیں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم کر دیتی ہے۔ اس پسِ منظر میں یہ جملہ بھی بالکل واضح اور درست ثابت ہوجاتا ہے کہ ’’ امریکی دشمن کسی نہ کسی طرح سے بچ جاتے ہیں لیکن امریکی دوست کسی طرح امریکی ڈنک سے نہیں بچتے ۔ ایران ، عراق ، شام اور دوسرے ممالک امریکی دوست رہے ہیں جن کی اب تک اینٹ سے اینٹ بج چکی ہے اور ان میں پاکستان بھی ایک ملک ہے ،جس نے امریکیوں کی خاطر افغان جنگ بھی لڑی ، لیکن آقا کبھی غلام سے ، کسی بھی حالت میں خوش نہیں رہتا ،اس لئے تباہی اور بر بادی ہی اس ملک کا بھی مقدر لکھ دیا گیا ہے اور یہ ان ممالک کے لئے تایانہ عبرت ہیں جو امریکہ کو اپنا دوست اور خیر خواہ سمجھنے کی غلطی کر بیٹھتے ہیں۔
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں-سرینگر قومی شاہراہ پرادھمپورکے سمرولی میں پتھر گر آنے کے باعث ٹریفک متاثر
تازہ ترین
رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج
جموں
بانہال میں چھوٹی مسافر گاڑیوںاور ای رکشاوالوں کے مابین ٹھن گئی الیکٹرک آٹو کو کسی ضابطے کے تحت صرف قصبہ میں چلانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی
جموں

Related

کالممضامین

افسانوی مجموعہ’’تسکین دل‘‘ کا مطالعہ چند تاثرات

July 18, 2025
کالممضامین

’’تذکرہ‘‘ — ایک فراموش شدہ علمی اور فکری معجزہ تبصرہ

July 18, 2025
کالممضامین

نظموں کا مجموعہ ’’امن کی تلاش میں‘‘ اجمالی جائزہ

July 18, 2025
کالممضامین

حیراں ہوں دِل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں ؟ ہمارا معاشرہ

July 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?