سرینگر//سرینگر کے بر بر شاہ علاقے میں سنیچر کی شام ایک گرینیڈ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم سے کم تین عام شہری زخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلئے نزدیکی طبی مرکز لیجایا گیا۔
ایک نیوز ایجنسی کے مطابق بر بر شاہ میں مشتبہ جنگجوﺅں نے ایک فورسز پارٹی کو گرینیڈ سے نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن وہ نشانہ چونک کر سڑک پر پھٹ گیا جس کی وجہ سے کم سے کم تین عام شہریوں کو چوٹیں آئیں۔
اطلاعات میں مزید بتایا گیا کہ دھماکے کی وجہ سے وہاںافرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا جس کے دوران فورسز نے حملہ آوروں کی دھر پکڑ کیلئے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے