بریگیڈیئر پی ایس چیمہ نے این سی سی کیڈر کی تربیت کا معائینہ کیا

 عظمیٰ نیوز سروس
نگروٹہ // این سی سی گروپ جموں کے گروپ کمانڈر بریگیڈیئر پی ایس چیمہ نے نگروٹہ میں این سی سی ٹریننگ اکیڈمی میں تربیتی سرگرمیوں کا ایک جامع جائزہ لیا۔آفیسر موصوف کے دورے کا اصل مقصد انٹرویوز، رہنمائی سیشنز، اور تحریکی بات چیت کیساتھ ساتھ این سی سی کیڈٹس اور تدریسی عملے کی کارکردگی اور حوصلہ بڑھانا تھا۔اپنے دورے کے دوران، بریگیڈیئر چیمہ نے مستقل انسٹرکٹر سٹاف اور ایسوسی ایٹ این سی سی افسران کے ساتھ قریبی بات چیت کی، ان کی تربیتی کوششوں کو بہتر بنانے کے لئے انمول رہنمائی اور حوصلہ افزائی بھی کی۔ نئے تربیتی سال کے لئے اپنے پہلے تربیتی کیمپ میں کیڈٹس کی اسکریننگ اور رواں سال کے مختلف مقابلوں یعنی انٹر ڈائریکٹوریٹ اسپورٹس شوٹنگ کمپیٹیشن (IDSSC) اور تھل سینا کیمپ کے لئے تربیت دی جا رہی ہے۔ کیڈٹس کو میپ ریڈنگ، فائرنگ، رکاوٹ کورس، ٹینٹ پچنگ اور صحت اور حفظان صحت کے پہلوؤں میں بڑے پیمانے پر تربیت دی جا رہی ہے۔گروپ کمانڈر نے موجودہ تربیتی سال کے لئے ڈی جی این سی سی کے جاری کردہ تربیتی فلسفے پر روشنی ڈالی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ارادے سے ہم آہنگ کیا۔ انہوں نے میجر جنرل راجیش سچدیوا، اے ڈی جی این سی سی جموں کشمیر اور لداخ ڈائریکٹوریٹ کے کلیدی نتائج سے بھی آگاہ کیا۔ بریگیڈیئر چیمہ نے عزم، تجسس، درست رویہ، اہلیت اور نظم و ضبط کے عمل کو ابھار کر قائدانہ خوبیوں کی آبیاری کی۔ انہوں نے اکیڈمی میں حال ہی میں اپ گریڈ کی گئی فائرنگ رینج بشمول جمنازیم ہال کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کرنل آر ایس جسروٹیا، ایس ایم کمانڈنگ آفیسر 2 جے اینڈ کے این سی سی بٹالین اور ان کی ٹیم کو کیمپ کے تمام بیان کردہ مقاصد کو حاصل کرنے میں ان کی لگن اور کوششوں کی تعریف کی۔