عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // برین نشاط میں مکان سے گر نے کے بعد ایک خاتون لقمہ اجل بن گئیں جبکہ سرینگر کے کا وڈارہ علاقے میں دریائے جہلم سے چار روز بعد نوجوان کی لاش بر آمد کر لی گئی ۔برین نشاط میں ایک دلدوز واقعہ میں ایک خاتون گھر کی عمارت سے گر کر لقمہ اجل بن گئیں ۔ عینی شاہدین کے مطابق 50 سالہ خاتون اپنی رہائش گاہ سے گرکر دم توڑ گئی۔مذکورہ خاتون کی شناخت شہزادہ کے بطور ہوئی ۔مکان سے گرنے کے بعد وہ شدید زخمی ہوگئیں اور اسے علاج و معالجہ کیلئے صدر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھی ۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملہ کی نسبت کیس درج کر لیا گیا۔ ادھر سرینگر کے ہی کا وڈارہ علاقے میں دریائے جہلم سے چار روز بعد غرقآب نوجوان کی لاش بر آمد کر لی گئی ۔ حکام نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان نے 26 مئی کو زینہ کدل پل کے قریب دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی تھی اورجمعرات کی صبح برآمد اس کی لاش برآمد کی گئی۔کاوڈارہ سرینگر کے اس نوجوان کی شناخت محمد عمر کے بطور ہوئی ۔ لاش ندی کے اسی حصے سے برآمد ہوئی ہے جہاں نوجوان کو آخری بار دیکھا گیا تھا۔