Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

برہان کی پہلی برسی، کشمیر اور خطۂ چناب بند

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 9, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
19 Min Read
SHARE
سرینگر// 8جولائی 2016کو جان بحق ہوئے حزب کمانڈر برہان وانی کی پہلی برسی کی مناسبت سے کپوارہ سے کشتواڑ تک مثالی ہڑتال کے بیچ سرینگر،پلوامہ،ترال، اننت ناگ،شوپیان ،بانڈی پورہ اور کرالہ گنڈ کپوارہ میں فورسز اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جبکہ ٹیر گیس وپیلٹ قہرسے8خواتین سمیت36افراد زخمی ہوئے جبکہ 6افرادکو گرفتار کیا گیا۔ انتظامیہ نے ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر وادی کے جنوب و شمال میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کیا تھا جبکہ حسا س علاقوں کی تاربندی کرنے کے علاوہ اہم تنصیبات کو بھی سیل کیا تھا۔ ترال جانے والے تمام راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کی تھی جبکہ مزاحمتی قیادت کو کئی روز قبل ہی خانہ و تھانہ نظر بند رکھا گیا۔برہان وانی کی حمایت میں پوسٹر اور بینئر نصب کرنے کے علاوہ دیواروں پر ان کی تصاویر کی نمائش کی گئی تھی اورترانے پڑھے گئے۔
ہڑتال و بندشیں
مزاحمتی جماعتوں کی طرف سے کمانڈر برہان مظفر وانی کی پہلی برسی کے موقعہ پر دی کال کے پیش نظر وادی کے جنوب و شمال میں مکمل ہڑتال رہی،جبکہ کاروباری ادارے،تجارتی مرکز،سرکاری و غیر سرکاری ادارون کے علاوہ نجی دفاتر مکمل طور پر مقفل رہی،جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی مکمل طور پر بند تھی۔سیول لائنز میں اہم بازاروں میں تمام دکانیں اور کاروباری ادارے مقفل رہے جبکہ ہڑتال کی وجہ سے شہرمیں ہر قسم کی سرگر میاں متاثر رہی جس کی وجہ سے شہر میں خاموشی چھائی رہی ۔ادھر وادی کے جنوب و شمال کے اضلاع میں بھی مثالی ہڑتال رہی جس کے دوران عام زندگی مفلوج ہوکرہ گئی۔سرینگر کے شہر خاص اور سیول لائنز علاقوں میں سخت ترین ناکہ بندی کی گئی تھی اور غیراعلانیہ کرفیو کا نفاذ عمل میں لاکر لوگوں کو گھروں میں محصور کیا گیاتھا ۔حساس علاقوں میں اضافی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا جبکہ شہر خاص کی طرف جانے والے راستوں پر جگہ جگہ رکاوٹیںکھڑی کر کے راستوں کو عبور ومرور کیلئے مسدود کر دیا گیا تھا۔ فورسز نے کئی جگہوں پر راستوں کو بند کرنے کیلئے خار دار تاروں کے علاوہ بکتر بند گاڑیوں کا بھی استعمال کیا تھا۔سخت ترین ناکہ بندیں اور بندشوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بیماروں اور صحافیوں کو بھی سخت پوچھ تاچھ کے بعد آگے جانے کی اجازت دی جا رہی تھی جبکہ باریک بینی سے شناختی کارڑوں کی جانچ کی جا رہی تھی۔پائین شہر میں صبح سے ہی پولیس اور سی آر پی ایف کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی اور سڑکوں پر جگہ جگہ خاردار تار بچھائی گئی ،یہاں تک کہ پولیس نے گائو کدل اور پائین شہرکے دیگر سڑکوں کو مکمل سیل کردیا تھا۔ ادھر سیول لائنز میں ’مائسمہ‘ کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو سیل کردیا گیا ہے۔  مائسمہ کے علاوہ تاریخی لال چوک کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو خاردار تار سے سیل کردیا گیا ہے۔ادھرجنوبی کشمیر میں دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔ سرکاری دفاتر اور بینکوں میں معمول کا کام کاج متاثر رہا۔ ایسی ہی رپورٹیں وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام اور گاندربل سے بھی موصول ہوئیں۔ وادی کے جنوبی اضلاع میں سخت ترین ہڑتال اور غیر اعلانیہ کرفیو کی وجہ سے زندگی کی رفتار تھم گئی۔ ترال جانے والے تمام راستوں کو بند کیا گیا تھا جبکہ ترال علاقے کو عملی طور پر  کیمپ میں تبدیل کیا گیا تھا۔ترال کے مختلف علاقوں میں اضافی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔پلوامہ میں سخت ترین ہڑتال اور بندشیں دیکھنے کو ملی جس کے پیش نظر عام زندگی مفلوک ہوکر رہ گئی۔ نامہ نگار ملک عبدالاسلام کے مطابق اننت ناگ قصبہ کے ساتھ ساتھ اچھ بل ،دیلگام ،مٹن ،کوکرناگ ،ڈورو ،ویری ناگ اور قاضی گنڈ علاقوں میں پولیس ،سی آر پی ایف و فوجی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی ،جس دوران اہم سڑکوں پر خار دار تاریں نصب کی گئی تھی۔نامہ نگار عارف بلوچ کے مطابق پولیس نے جمعہ و سنیچر کی درمیانی شب کو ہی کر فیو کا اعلان کیا تھا ،کر فیو کو سختی سے نافذ کر نے کے مقصد کے حوالے سے انتظامیہ دن بھر ڈورو اور ویری ناگ میں گاڑیوں کے زریعے لوگوں کو کر فیو کے حوالے سے باخبر کرتے رہے اور گھر سے باہر نہ آنے کی صلح دیتے رہے ،جبکہ کئی حساس مقامات پر فلیگ مارچ بھی ہوا ۔نامہ نگار شوکت ڈار کے مطابق پلوامہ میں فوج نے فیلگ مارچ بھی کیا۔ راجپورہ علاقے میں فورسز کی ایک بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا تھا،جبکہ مقامی لوگوں کے مطابق ایسا نظر آرہا تھا کہ علاقے میں مقامی آبادی سے زیادہ فورسز اور پولیس اہلکار ہی موجود ہیں۔ شمالی کشمیر کے سوپور اور دیگر قصبوں و تحصیل ہیڈکوارٹروں میں بھی علیحدگی پسند راہنماؤں کی اپیل پر مکمل ہڑتال کی گئی۔ بارہمولہ سے بھی مکمل ہڑتال کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیںدریں اثناء اجس بانڈی پورہ میں بھی صبح سویرے ہی فورسز کا گشت بڑھادیاگیا تھا کیونکہ علاقہ کے عیدگاہ سے متصل چوک میں جلسے کے انعقاد کے سلسلہ میں دوران شب پوسٹر چسپاں کئے گئے جن میں معروف عسکری کمانڈر برہان وانی کی پہلی برسی کے مناسبت سے لوگوںکو یادگاری تقریب میں شرکت کیلئے کہاگیا تھالیکن فورسز کی بھاری تعیناتی کی وجہ سے اس کا انعقاد نہیں ہوسکا۔
خطہ چناب 
 حزب کمانڈر برہان وانی کی پہلی برسی کے سلسلے میںمشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر بانہال اور کھڑی کے علاوہ کشتواڑاور بھدرواہ  میں مکمل ہڑتال رہی ۔ ہڑتال کی وجہ سے شاہراہ پر واقع قصبہ بانہال اور کھڑی سمیت گنڈ عدل کوٹ ، ڈولیگام، کسکوٹ ،لامبر ، چریل ، ٹھٹھاڑ نوگام  کے علاقوں میں بازار اور دکانیں بند رہیں جبکہ مقامی ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا ۔ تفصیلات کے مطابق مزاحمتی قیادت  کی جانب سے مہلوک حزب کمانڈر برہان وانی کی پہلی برسی پر دی گئی بند کال پرہفتہ کے روز خطہ چناب کے اہم قصبہ جات میں ہڑتال کی گئی جو کہ پر امن رہی اور کہیں سے بھی کسی ناخوشگوارواقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ بھدرواہ، کشتواڑ، بانہال اور کھڑی کے علاوہ کئی دیہات میں بھی معمولات زندگی متاثر رہے ۔ کشتواڑ میں بھی برہان وانی کی پہلی برسی کے سلسلہ میں مسلم طبقہ کی دکانیں بند رہیں دکانداروں نے رضاکارانہ طور پر اپنے تجارتی ادارے بند رکھے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی ظاہر کی۔ اس سلسلے میں مجلسِ شوریٰ کے اراکین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مجلس یا بیوپار منڈل کی جانب سے ہڑتال کی کال نہیں دی گئی تھی لیکن دکانداروں نے از خود ہی ہڑتال رکھی تاہم سرکاری دفاتر کا کام اور سڑکوں پر ٹریفک ہڑتال کال سے متاثر نہ ہوا۔بھدرواہ میں انجمن اسلامیہ کی جانب سے برہان وانی کی برسی اور جی ایس ٹی کے نفاذ کیخلاف بند کی کال دی گئی تھی۔ادھر انتظامیہ نے برہان وانی کی برسی کے موقعے پر احتجاجی مظاہروں کے خدشات کے پیش نظر یاترا کو جموں میں ہی روک دیا تھا جبکہ سرینگر جموں شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل وحرکت یکسر روک دی گئی تھی ۔
 احتجاج
سرینگر سمیت وادی کے جنوب و شمال میں برہان وانی کی برسی کے موقعہ پر احتجاجی مظاہرے بر آمد کئے گئے۔شہر کے برزلہ میں نوجوانون نے جلوس برآمد کرنے کی کوشش کی،جبکہ فورسز کے ساتھ آمنا سامنا ہونے کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا۔نوجوانوں نے سنگبازی کی،جبکہ فورسز اور پولیس نے بھی جوابی سنگبازی کی۔ مہجور نگر میں بھی فورسز اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ادھر شہر کے جوگی لنکر میں نوجوانوں نے فورسز پر پتھرائو کیا جبکہ فورسز نے ٹیر گیس کے گولے داغے۔عینی شاہدین کے مطابق اس  دوران کئی نوجوان زخمی ہوئے جبکہ ایک نوجوان کو حراست میں بھی لیا گیا۔ شہر خاص کے بہوری کدل میں بھی فورسز اور نوجونوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں،جبکہ فورسز نے مطاہرین کو منتشر کرنے کیلئے  ٹیر گیس کے گولے داغے۔شہر کے مضافاتی علاقے آنچار میں بھی اسی طرح کی اطلاعات موصول ہوئی جبکہ فورسز اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس کے گوالے داغے ،جس میں ایک نوجوان زخمی ہوا،جس کو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا۔ شام دیر گئے پائین شہر کے زندہ شاہ مسجد، چھانہ محلہ،نائد یار،جوگی لنکر اور مگل محلہ میں نوجوانوں اور فورسز کے درمیان سنگبازی و جوابی سنگبازی کا سلسلہ شروع ہوا،جس کے بعد فورسز نے مطاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس کے گولے داغے۔ برہان وانی کی پہلی برسی کے سلسلے میں نوجوانوں کی ٹولیوں نے کرفیو اور بندشوں و پابندیوں کے باوجود ترال کی جانب پیش قدمی کی ،لیکن اِن کوششوں کو فوج وفورسز نے ناکام بنا دیا جبکہ جنوبی ضلع پلوامہ کے کئی دیہات سے نوجوانوں نے برہان وانی کے آبائی گائوں شریف آباد ترال پہنچنے کیلئے دشوار ترین پہاڑی راستے کا انتخاب بھی کیا ،جس دوران کئی نوجوانوں کی ٹولیاں برہان وانی کے آبائی گائوں پہنچنے میں کامیابی بھی حاصل کی ،جہاں انہوں نے آزادی اور برہان کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے برہان وانی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔نامہ نگار سید اعجاز کے مطابق کرفیو ،بند شوں ،پابندیوں اور سخت ترین ناکہ بندی کے سبب لوگوں نے پیدل مارچ کرکے ترال جانے کی کوششیں کیں ،جس دوران ذرائع کے مطابق درجنوں افراد کو حراست میں بھی لیا گیا جن میں بیشتر نوجوان تھے ۔ کئی مقامات پر مشتعل نوجوانوں اور فورسز کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں کئی ایک کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ آری گام کے مقام پر نوجوانوں اور فورسز کے درمیان اُس وقت پُر تشدد جھڑپیں شروع ہوئیں ،جب نوجوانوں کا ایک گروپ برہان وانی کے آبائی گائوں کی جانب پیش قدمی کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔تاہم فورسز نے اُن کا راستہ روکا اور آگے جانے کی اجازت نہیں دی ،جس کے ساتھ ہی طرفین کے مابین زبردست مزاحمت شروع ہوئی ۔نوجوانوں نے مشتعل ہو کر فورسز پر پتھرائو کی جوابی کارروائی میں فورسز نے ٹیر گیس اور پائو اشلنگ کی ۔عینی شاہدین کے مطابق جو نوجوان برہان کے آبائی گائوں شریف آباد ترال پہنچنے میں کامیاب ہوئے اُنہوں نے مزار شہداء ترال ،جہاں برہان وانی سپرد خاک ہیں ،کی جانب بھی پیش قدمی کرنے کی کوششیں کی گئیں ،جنہیں یہاں تعینات فورسز اہلکاروں نے ناکام بنا دیا ۔عینی شاہدین کے مطابق برہان وانی کے آبائی گھر سے یہاں کئی افراد کو حراست میں بھی لیا گیا،جنہیں۔اس دوران حریت کانفرنس سے وابستہ عمر عادل اور بشیر احمد قریشی ترال پہنچنے میں کامیاب ہوئے ۔برہان وانی کے آبائی گائوں شریف آباد اور اسکے گرد ونواح میں صورتحال پُرتنائو بنی ہوئی تھی ۔ نامہ نگار کے مطابق برہان وانی کے گھر شریف آبادمیں 300کے قریب نوجوان جمع ہوئے اور انہیں خراج عقیدت ادا  اور انکے صحن میں نعرہ بازی کرنے لگے۔نامہ نگار نے عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فورسز نے پہلے ہی برہان وانی کے گھر کے گرد نواح میں ڈھیرہ ڈالا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق فورسز نے برہان وانی کے والد مظفر وانی کو طلب کرتے ہوئے انہیں صحن خالی کرنے کیلئے کہا،تاہم مظفر وانی نے یہ کہہ کر انکار کیا کہ وہ مہمانوں سے اس طرح کا برتائو نہیں کرسکتے۔نامہ نگار شوکت دار کے مطابق چرسو اونتی پورہ میں فورسز اور مظاہرین کے درمیان اس وقت جھڑپیں ہوئیں جب وہ ترال جا رہے تھے جبکہ پولیس اور فورسز نے مظاہرہین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس کے گولے داغے۔مقامی لوگوں کے مطابق اس دوران2کمسن نوجوانوں سمیت6 افراد زخمی ہوئے۔ جنوبی کشمیر میں اسلام آباد(اننت ناگ) کے دہر نہ میں اس وقت حالات کشیدہ ہوئے جب حزب کمانڈر بر ہان وانی کے پوسٹر و جھنڈوں کو جو ہنی فورسز اہلکاروں نے اُتارنے کی کوشش کی تو مشتعل نوجوانوں نے سنگ باری کی۔نامہ نگار عارف بلوچ کے مطابق اس دوران فورسز اہلکاروں نے اشک آورگولے داغے۔عینی شاہدین کے مطابق ویری ناگ ،نتھی پورہ اور ڈورو میں بھی اکادکا پتھرائو کے واقعات پیش آئے جس دوران فورسز اہلکاروں نے آنسو گیس کا استعمال کیا ۔نامہ نگار ملک عبدالالسام کے مطابق شام کے وقت ضلع کے شر پورہ،جنگلات منڈی اور اشاجی پورہ میں پتھرائو کے واقعات رونما ہوئے جس کے دوران فورسز اور پولیس نے بھی جوابی سنگبازی کی۔شوپیان میں بھی فورسز اور مطاہرین کے درمیان سخت ترین جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔ نامہ نگار شاہد ٹاک کے مطابق شوپیاں کے ریشی محلہ میں مقامی مسجد کے باہر اس وقت8خواتین زخمی ہوئی جب سنیچر کی صبح کو فورسز اور پولیس نے کاروائی کی۔عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت مسجد کے لوڈ سپیکروں پر آزادی کے حق میں نعرہ بازی اور نغمے بجائے جارہے تھے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگرچہ لوگوں نے پولیس اور فورسز کو خواتین مخالف کاروائی سے روکنے کی کوشش کی،تو انہوں نے پیلٹ بندوق کا استعمال کیا۔زخمی خواتین میں سے ایک خاتون کو سرینگر کے اسپتال منتقل کیا گیا،جبکہ بتایا جاتا ہے کہ اس کی آنکھوں میں پیلٹ لگ گئے۔سارہ بیگم زوجہ محمد حسین نامی اس خاتون کا شہر بھی زخمی ہوا۔ادھر مقامی لوگوں کے مطابق ترال میں5نوجوان کو فوج نے تشدد کا نشانہ بنایا گیا،جس میں سے2کو سرینگر منتقل کیا گیا۔ بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں نوجوانوں نے نعرہ بازی کرتے ہوئے فورسز اور پولیس کو نشانہ بنایا اور سنگبازی کی،جبکہ فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس گولے داغے۔اجس میں مقامی لوگوں نے فورسز پر گھروں کے اندر داخل ہوکر توڑ پھوڑ کرنے کا الزام عائد کیا،جبکہ پولیس نے اس الزام کو مسترد کیا۔کپوارہ کے بلی میدان کرالہ گنڈ میں پتھرائو کا واقعہ پیش آیا جس دوران پولیس نے شمشاد احمد گنائی ساکنہ منڈی گام کو حراست میں لیا گیاجبکہ نطنوسہ کپوارہ میں دن بھروقفہ وقفہ سے سنگباری کاتبادلہ ہونے کے بعدپولیس وفورسزنے مشتعل نوجوانوں کومنتشرکرنے کیلئے آنسوگیس کے گولے اورسائونڈشل داغے ۔
مزاحمتی قیادت نظر بند
 برہان وانی کی پہلی برسی کے موقعہ پر انتظامیہ نے کئی روز قبل ہی مزاحمتی لیڈروں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کا سلسلہ شروع کیا،جس کے نتیجے میںدرجنوں مزاحمتی لیڈروں اور کارکنوں کو خانہ و ٹھانہ نظر بند رکھا گیا۔سید علی گیلانی ایک سال سے مسلسل گھر میں نظر بند ہے جبکہ میرواعظ عمر فاروق کو بھی گزشتہ دنوں سے گھر میں نظر بند رکھا گیا۔شبیر احمد شاہ،محمد اشرف صحرائی اور دیگر مزاحمتی لیڈروں کو بھی رہائشی طور پر گھروں میں قید رکھا گیا جبکہ محمد یاسین ملک ،امتیازحیدر،محمد یاسین عطائی کو جیلوں اور تھانوں میں نظر بند رکھا گیا ہے۔سنیچر کو مزاحمتی لیڈر اور امت اسلامی کے سربراہ میرواعظ قاضی یاسر کو جنوبی کشمیر میں پانپور سے  اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ترال جا رہے تھے۔ میر واعظ جنوبی کشمیر کے ساتھیوں کے مطابق گزشتہ کئی روز سے وہ گرفتاری سے بچنے کیلئے رپوش تھے،جبکہ ان کے گھر پر چھاپے بھی ڈالے گئے تھے۔اس دوران نوجوانوں کی ایک بری تعداد بھی تھانوں میں بند ہے جبکہ وسطی ضلع بڈگام کے چھون،نصر اللہ پورہ اور میر گنڈ کے درجنوں نوجوان بھی اسیر کیں گئے ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج
جموں
بانہال میں چھوٹی مسافر گاڑیوںاور ای رکشاوالوں کے مابین ٹھن گئی الیکٹرک آٹو کو کسی ضابطے کے تحت صرف قصبہ میں چلانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی
جموں
چرارشریف میں انٹر ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز
سپورٹس

Related

صفحہ اول

حریت کانفرنس کی سیاست ختم تشدد نے ہمیں کچھ نہیں دیا، نسلیں ختم ہوئیں، ہم کچھ نہیں کرسکے

July 19, 2025
صفحہ اول

پاکستان کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا پانی اور خون ایک ساتھ نہیں چل سکتے

July 19, 2025
صفحہ اول

پانچ طیارے مار گرائے گئے،ٹرمپ کا دعویٰ پاک بھارت جنگ امریکی مداخلت کے بعد ختم ہوئی

July 19, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

پاکستان کو سندھ طاس معاہدے کی روک تھام کا سامنا کرنا پڑے گا،خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتا: منوج سنہا

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?