سرینگر/سابق جنگجو کمانڈر برہان وانی کی تیسری برسی کے سلسلے میں علیحدگی پسندوں کے وفاق مشترکہ مزاحمتی قیادت نے 8جولائی کو ہڑتال کی اپیل کی ہے۔
حزب المجاہدین کے جنگجو کمانڈر برہان وانی کو فورسز نے ایک کارروائی کے دوران8جولائی2016کو جنوبی کشمیر کے بمڈورہ علاقے میں جاں بحق کیا تھا۔
برہان کی ہلاکت کے بعد وادی بھر میں زور دار ایجی ٹیشن چلی تھی جس کے دوران کم سے کم ایک سو شہری جاں بحق ہوئے تھے۔
علیحدگی پسند لیڈروں نے برہان کے ساتھ ساتھ سبھی جاں بحق افراد کی یاد میں سوموار8جولائی کو ہڑتال کی کال دی ہے۔