ترال//ترال کے دور افتادہ بستی برن پتھری میں بارشوں کے دورا ن بادل پھٹ گئے جس کے نتیجے میں پانی کے ریلے نے تباہی مچادی ۔ علاقے میں متعد رہاشی مکانوں کے علاوہ وسیع اراضی اور فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا۔پانی کا یہ ریلا اپنے ساتھ درختوں کوبھی بہا لیا جونالہ واتل آرہ کے ساتھ مل گیا جس کی وجہ سے نالہ واتل آرہ میں پانی کی سطح بڑ گئی ۔ مقامی آبادی نے بتایا کہ’ ہم دو پہر کے کھانے کی تیاری کر رہے تھے تو اچانک باہر سے تیز آواز سنائی دی جس کے ساتھ ہی پانی علاقے سے گزر نے والے نالے کے علاوہ بستی کے بیچوں بیچ بہہ رہا تھا اورعلاقے میں افرا تفری مچ گئی ۔ابتدائی رپوٹ کے مطابق کئی رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ ایس ڈی ایم ترال ریاض احمد ملک نے علاقے کا ہنگامی دورہ کیا جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج ترال کا عملہ اطلاع ملتے ہی علاقے میں لوگوں کے مدد کے لئے پہنچ گئے ۔