برن پتھری ترال مواصلاتی سگنل سے محروم

Towseef
1 Min Read

سید اعجاز

ترال// ڈیجٹل دور کے باجود ترال کا برن پتھری علاقہ موبائل سگنل ٹاور سے محروم ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں اور علاقے میں تعینات مختلف محکموں کے ملازمین کو ڈیوٹی انجام دینے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا برن پتھری کم بیش400کنبوں پر مشتمل ہے تاہم بستی میں دور دور تک ایک بھی موبائل ٹاور موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقے کے عام لوگوں،طلباء،کار باری افراد اور علاقے میں تعینات مختلف سرکاری محکموں کے عملے کو پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ علاقے میں تعینات ملازمین نے بتایا انہیں یہاں بائیو میٹرک کے لئے دور دور جا کر سگنل ڈھونڈنا پڑتا ہے ۔اسی طرح ایک استاد نے بتایا اس صورتحال سے انہیں پریشانیوں کا سامنا ہمیشہ کرنا پڑتا ہے انہوں نے بتایا جو کام ہمیں آن لائن کرنا پڑتا ہے پھر سگنل کیلئے کھیتوں میں جانا پڑتا ہے ۔ جبکہ راشن گھاٹوں پر آئے صارفین نے بتایابتایا انہیں فنگر کرنے کے لئے یہاں پہلے نیٹ ورک کا انتظار کرنا پڑتا ہے ۔لوگوں نے کسی بھی کمپنی کو علاقے میں کم سے کم سگنل ٹاور نصب کرنے کی اپیل کی ہے۔

Share This Article