جموں//مجلس اتحاد ملت جموں کشمیر کے صدر قاری محمد یوسف ضیاء نے برما کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برمامیں انسانوں کانہیں بلکہ انسانیت کاقتل عام ہورہاہے وہاں پراقلیتوں کونشانہ بناناافسوس ناک ہے ۔انہوں نے کہاکہ برمی مسلمانوں کے قتل عام پرامن کے علمبرداروں اورخودساختہ سیکولر ممالک نیزانسانیت کی خدمت کادعویٰ کرنے والوں کی خاموشی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ انہیں صرف اپنے مفادسے مطلب ہے۔انسانوں اورانسانیت سے نہیں۔برمامیں جس طرح مسلمانوں اورہندوئوں کوجوکہ وہاں اقلیت میں ہیں نشانہ بنایاجارہاہے ۔ان کاقتل عام ہورہاہے ۔نسل کشی کی جارہی ہے لیکن وہاں کے مظلوموں کی حمایت میں کھل کر کسی ملک کاسامنے نہ آناامن عالم کیلئے انتہائی خطرناک ہوسکتاہے۔اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی ادارہ بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔نہ انہیں بچوں کی فکر ہے نہ خواتین کی ۔قاری محمدیوسف ضیاء نے کہاکہ روہنگیاعوام جس میں ہندومسلمان دونوں شامل ہیں اکثریتی فرقہ کے عتاب کاشکارہیں۔انہیں جانوروں کی طرح کاٹامارا جارہاہے۔ صنف نازک کی عزت وناموس کوتارتار کیاجارہاہے ۔فرقہ پرست ظالموں کے ظلم کاعالم یہ ہے کہ وہ معصوم بچوں کوبھی نہیں بخش رہے ہیں لیکن پوری دنیاخامو شہے۔مجلس اتحاد ملت جموں وکشمیر کاحکومت ہندسے مطالبہ ہے کہ وسعت قلبی اورانسانیت کے ناطے برمی مہاجرین کیلئے اپنے دروازے کھول کرانہیں محفوظ پناہ گاہیں مہیاکرائیں۔ برمامیں ہورہے قتل عام کورکوانے میں اپنا اثرورسوخ کااستعمال کرے۔ مظلموں کی مددکیلئے فوری اقدامات کرے جولوگ کیمپوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں ان کی غذائی ضرورتوں کے علاوہ میڈیکل اوردیگرضرورتوں کوپوراکرنے میں بھرپورمددکرے ۔عالم اسلام کوچاہیئے کہ اس نازک گھڑی میں برماکے مظلومین کیلئے دعائوں کااہتمام کریں ۔اپنی وسعت کے مطابق پرامن احتجاج کریں اورمتاثرین کے تعاون میں بھرپور حصہ لیں۔