سرینگر// برفانی طوفان کی زدمیں آکرلاپتہ ہوئے 5فوجیوں کی تلاش کے دوران نوگام سیکٹرکے نزدیک ایک فوجی اہلکارکی نعش برآمدکی گئی ۔ رواں ماہ کی 11اور12تاریخ کوبرف باری ہونے کے بعدضلع کپوارہ کے نوگام سیکٹراورضلع بانڈی پورہ کے گریزسیکٹرمیں 5فوجی اہلکاربرفانی تودوں کی زدمیں آکرلاپتہ ہوگئے تھے ۔مقامی سطح پرفوج کی تلاشی کارروائی کامیاب نہ ہونے کے بعدگلمرگ سے ماہرتلاش کاروں کی خدمات حاصل کی گئیں جنہوں نے دونوں مقامات پرجاکرلاپتہ ہوئے فوجیوں کی تلاش اپنے طورپرفوج کے اشتراک سے شروع کردی ۔دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ مشترکہ تلاشی مہم کے دوران شمالی کشمیرکے نوگام سیکٹر میں ایک لاپتہ فوجی کی نعش برف تلے سے برآمدکی گئی ،جسکی شناخت دفاعی ذرائع نے بطورکانسٹیبل کوشل سنگھ ظاہرکی ۔ذرائع نے بتایاکہ دونوں سیکٹروں میں باقی لاپتہ فوجیوں کی تلاش کی کارروائیاں جاری ہیں اوراب اُنکی نعشیں برآمدہونے کاہی امکان ہے کیونکہ لگ بھگ 5روزگزرجانے کے بعداُنکے زندہ ہونے کی بہت ہی کم اُمیدرہ گئی ہے۔