زاہد بشیر
گول//محکمہ بجلی گول سب ڈویژن میں بجلی کی بہتر سپلائی اور بناء خلل صارفین کو بجلی فراہم کرنے کی کوششوں میں جاری ہیں اور برف باری اور بارشوں کے دوران صارفین کو بہتر بجلی سپلائی دینے کے لئے محکمہ کے کار کنان گائوں گائوں جا کر بجلی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں لگی ہوئی ہے ۔ انسپکٹر عبدالحمید نے کہا کہ پورے سب ڈویژن میں محکمہ کے اہلکار دن رات بجلی کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں اور ہر آنے والی مشکل گھڑی میں ملازمین دن رات کام کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ انہوں نے صارفین کو مطلع کیا ہے کہ وہ بجلی کا جائز استعمال کریں اور میٹر کو صحیح صورت میں استعمال کریں چھیڑ چھاڑ کرنے والے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ صارفین کو چاہئے کہ وہHPLمیٹر نصب کریں تا کہ بجلی بہتر طریقے سے چل سکے اور جن صارفین کو زیادہ فیس بقایا ہے وہ ایمنسٹی اسکیم کا بھر پور فائدہ اُٹھا کر جلد از جلد بجلی فیس ادا کریں اور اس اسکیم کا فائدہ صرف31جنوری2025تک ہی ملے گا ۔ عبدالحمید نے کہا کہ جو صارف بجلی کی ادائیگی کرنے میں ناکام رہے گا اُس کی سروس لائن کاٹ دی جائے گی اور بجلی چوری کے خلاف محکمہ نے خفیہ سکارڈ تشکیل دیا ہے اور وہ گائوں گائوں جا کر نا جائز بجلی استعمال کرنے والوں کی مفصل رپور ٹ سرکار کو پیش کرے گی اور ا سکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔