سری نگر// وادی کشمیر میں برف باری کے بعد بدھ کوموسم میں بہتری واقع ہوئی ہے تاہم شبانہ سردیوں کا زور بدستور جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں یکم جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔
متعلقہ محکمے کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں یکم جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی امید ہے تاہم بعد ازاں موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے۔