سری نگر//حکام نے پیر کو بتایا کہ برفباری کے بعد تودے گر آنے کے نتیجے میں سرینگر۔جموں شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق موسم کی شدید خرابی کے بیچ رام بن ضلع میں شاہراہ پر تودے گر آنے سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب سے ہی برف و باراں کا ایک اور سلسلہ شروع ہوا ہے۔
برف و باراں کے اس تازہ سلسلے سے جہاں ایک طرف شبانہ درجہ حرارت میں بہتری تو واقع ہوئی وہیں دوسری طرف سری نگر – جمو ں، سرینگر۔ لیہہ شاہراہیں اور تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل ایک بار پھر معطل ہوگئی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے بالائی علاقوں بالخصوص شہرہ آفاق سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بھاری برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔