عاصف بٹ
کشتواڑ//حالیہ شدید برفباری کے بعد ضلع کے مشہور سیاحتی مقام چوگان میں سیاحوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔ موسم صاف ہوتے ہی مقامی افراد کے ساتھ ساتھ بیرونی علاقوں سے بڑی تعداد میں سیاح برف سے ڈھکے حسین مناظر دیکھنے چوگان پہنچے جس کے باعث پورا علاقہ سیاحتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے ۔چوگان کے وسیع میدان، برف سے لدے درخت، پہاڑوں اور قدرتی حسن نے سیاحوں کو بے حد متاثر کیا۔ سیاح برفباری سے لطف اندوز ہونے فوٹو گرافی ،ویڈیو گرافی اور بچوں کے ساتھ برف میں کھیل کود کرتے نظر آئے۔ خاص طور پر نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے چوگان کا رخ کیا۔دہلی سے آئے سیاح عادل نے بتایا کہ کشتواڑ خوبصورت جگہ ہے وہ پہلی بار آئے اور اس چوگان میں برف دیکھ کر میں کافی خوش ہو،میں اگلی بار اپنے دوستوں کو بھی یہاں لائونگا اور میری دیگر سیاحوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ چوگان میں آکر قدرتی کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوں۔ و سماجی کارکنان نے انتظامیہ سے چوگان میں سنوفیسٹول کا اہتمام کرنے کو کہا۔انھوں نے سرکار و انتظامیہ سے اپیل کی کہ علاقہ کو ملکی سطح پر سیاحتی نقشہ میں لانے کیلے سنوفیسٹول منعقد کیا جانا چاہئے۔مقامی لوگوں اور سیاحوں کا کہنا ہے کہ اگر مناسب سہولیات اور بہتر انتظامات کیے جائیں تو چوگان برفباری کے بعد خطے کا ایک بڑا سیاحتی مرکز بن سکتا ہے، جو نہ صرف قدرتی حسن کی پہچان بنے گا بلکہ مقامی معیشت کو بھی مضبوط کرے گا۔