عاصف بٹ
کشتواڑ//برفباری کے بعد موسم میں آئی بہتری کے ساتھ ہی کشتواڑ کے تاریخی چوگان میدان میںسیاحوں کا ہجوم امڈ پڑا۔ اگرچہ برفباری کے دوران بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے یہاں کارخ تاہم موسم صاف ہوتے ہی اس تعداد میں اضافہ ہوا جس دوران مقامی و غیرمقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے برف کا مزہ لیا۔ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین و بچوں نے بھی برفباری کا مزہ لیا اور سیلفی و فوٹو وغیرہ کھینچے میں مصروف رہے۔دہلی سے آئے سیاح عادل نے بتایا کہ کشتواڑ خوبصورت جگہ ہے ،وہ پہلی بار یہاے آئےتھے اور چوگان میں برف دیکھ کرکافی خوش ہوا۔انہوںنے کہا کہ وہ اگلی بار اپنے دوستوں کو بھی یہاں لائیںگے اورانکی دیگر سیاحوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ اس چوگان میں آکر قدرت کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوں۔اس دوران سیاسی و سماجی کارکنان نے انتظامیہ سے چوگان میں سنو فیسٹول کا اہتمام کرنے کی مانگ کی ۔انھوں نے سرکار و انتظامیہ سے اپیل کی کہ علاقہ کو ملکی سطح پر سیاحتی نقشہ پر لانے کیلئے سنو فیسٹول منعقد کیا جانا چاہئے تاکہ ملک بھر سے لوگ یہاں آکر مزہ لےسکیں۔
برفباری کے بعد چوگان میدان میں سیاحوں کا ہجوم امڈآیا | انتظامیہ پرسیاحوں کو راغب کرنےکیلئے سنو فیسٹول کرانے کی مانگ
