بانہال //جہاںجمعرات کی شام تک میدانی علاقوں میں بارشوں کا جبکہ پیر پنجال کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری تھا وہیں بانہال کے تحصیل کھڑی ،مہو منگت ، نیل ، راجگڑھ ، بٹوٹ اور رام بن کے پہاڑوں پر رک رک کر برفباری ہوتی رہی اور بعض پہاڑی علاقوں میں چھ انچ سے ایک فٹ تازہ برف کی اطلاعات ہیں۔ بانہال کے تعلیمی زون کھڑی کے علاقوں میں بیشتر سرکاری سکولوں میں سخت سردی اور برفباری کی وجہ سے بچوں کی تعداد بہت ہی کم رہی جبکہ بعض سکولوں میں بچے برفباری کی وجہ سے سکولوں تک نہ پہنچ سکے۔