سری نگر//وادی کشمیر میںپیر کو بھی وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری جس کے باعث سرینگر ۔جموں شاہراہ مسلسل دوسرے روز بھی بند رہی۔اطلاعات کے مطابق ضلع رام بن کے بانہال سمیت کئی علاقوں میں بھاری برفباری کی وجہ سے شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت ممکن نہیں ہورہی ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہراہ کے دونوں طرف کم و بیش4500گاڑیاں درماندہ پڑی ہیں۔
حکام نے کہا ہے کہ شاہراہ کو قابل آمد و رفت بنانے کیلئے کام شد و مد سے جاری ہے۔
یاد رہے کہ برفباری کی وجہ سے وادی کشمیر کے شہر و گام میں معمولات زندگی درہم بر ہم ہو کر رہ گئے ہیں۔
جہاں وادی کا ملک کے باقی حصوں کے ساتھ فضائی و زمینی رابطہ دوسرے روز بھی منقطع رہا وہیں وادی کے بیشتر علاقے اپنے اپنے ضلع ہیڈ کوارٹروں سے مسلسل منقطع ہیں۔