بارہمولہ//سرحد پر شمالی کشمیر میں پاکستان کی طرف سے لگاتار جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا ذکر کرتے ہوئے 19انفنٹری ڈویژن کے جی او سی جنرل آر پی کلیتا نے کہا کہ برف گرنے سے پہلے ہی جنگجو کو اس طرف دھکیل نے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اور تقریباً 70 جنگجولانچگ پیڈ پر دراندازی کی کوشش میں لگے ہیں ۔ ان باتوں کا اظہار جنرل کلیتا نے تھمایا ہال بارہمولہ میں جشن حفاظت تقریب کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا ۔اس سال ضلع بارہمولہ میں دراندازی کی کوششوں میں بہت کمی آئی ہے اور اکتوبرمہینہ ختم ہونے والا ہے ایک اور مہینے کے بعد پہاڑی علاقوں میںبرفباری شروع ہونے والی ہے اس لئے پاکستانی آر می اور جنگجو اسی کوشش میں لگے ہیں کہ برف گرنے سے پہلے زیادہ سے زیادہ جنگجو اس پار داخل ہوسکیں۔واضح رہے کہ بارہمولہ میں فوج نے اتوار کو جشن حفاظت کے عنوان نے ایک تقریب منعقد کی جس میں ضلع کے مختلف اسکولی بچوں اور فنکاروں نے حصہ لیا ۔