سرینگر/جمعہ کو انٹرنیشنل ایئر پورٹ سرینگر پر فضائی ٹریفک میں خلل پڑا اور کم روشنی کے باعث کئی اُڑانوں کو معطل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق اُڑانوں میں خلل وادی میں بعد دوپہر سے برفباری کے بعد پڑا جب تک فضائی ٹریفک معمول کے مطابق چل رہا تھا۔
وادی کشمیر میں آج بعد دوپہرتقریباً سبھی مقامات پر برفباری شروع ہوگئی۔ شہرسرینگر میں پونے دو بجے سے برفباری جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق وادی کے دیگر علاقوں میں بھی دو بجے سے برفباری ہورہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق شہر سرینگر سمیت کئی اور میدانی مقامات پر برف کی سفید چادر بچھ گئی ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی آج اور کل بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر رکھی تھی۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبائی انتظامیہ نے الرٹ جاری کیا تھا۔