سرینگر//دوران شب برفباری کے بعد سرینگر۔جموں شاہراہ کو ہفتہ کے روز ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے۔حکام نے کہا کہ شاہراہ کے کئی مقامات پر تودے گر آنے کے نتیجے میں گاڑیوں کی نقل و حمل ممکن نہیں تھی اس لئے شاہراہ کو بند کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جواہر ٹنل کے آس پاس کم و بیش نو انچ برف جمع ہوئی ہے جس کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ ماروگ،مگر گوٹ اور پتھیال علاقوں میں تودے بھی گر آئے ہیں جنہیں صاف کیا جارہا ہے۔
ادھر ڈوڈہ ضلع میں آٹھ گھرانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے کیونکہ گرمل گاوں میں شدید بارشں کے بعد پہاڑوں سے پتھر کھسکنے لگے ہیں۔
یاد رہے کہ تاریخی مغل روڑ پہلے ہی ٹریفک کیلئے بند ہے۔