پونچھ// پونچھ کے ساوجیاں علاقے میں برفانی تودے کی زد میں آ کر ایک فوجی اہلکارلقمہ اجل جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پونچھ ضلع میں ایل اوسی کے متصل کے کے نالہ ساوجیاں علاقہ میں فوج کی ایک پوسٹ برفانی تودے کی زد میں آگئی ۔جس کے نتیجے میں فوج کی 40آرآر یونٹ کا ایک اہلکار لقمہ اجل بن گیا ہے جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔مہلوک اہلکار کی شناخت لانس نایک سپن مہرا ساکنہ کانگڑا ہماچل پردیشکے طور ہوئی ہے جب کہ اس کا ساتھی سپاہی ہر پریت سنگھ ساکن پنجاب شدید زخمی ہو گیا۔ واقع کے حوالے سے مزید تفصیل دیتے ہوئے ساوجیاں پولیس چوکی کے انچارج ایس آیی محمد شفیع نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ بدھ کی شام کو انہیں یہ خبر موصول ہوئی کہ کے کے نالہ نامی آرمی پوسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے فوج کے دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے ۔ جنہیں دیر رات گئے مکھیاری پوسٹ پر لایا گیا تاہم جمعرات کی صبح 4بجے سپن مہرا نامی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لقمہ اجل بن گیا جب کہ اس کے دوسرے ساتھی ہرپریت کو صبح ہوتے ہیفوجی اسپتال پہنچایاگیا جہاں پر اس کا علاج جاری ہے۔