سرینگر//شمالی کشمیر میں بارہمولہ ضلع کے گلمرگ علاقے میں سنیچر کو ایک فوجی اہلکار کی لاش اُس کے لاپتہ ہونے کے آٹھ ماہ بعد بر آمد کی گئی۔مذکورہ فوجی اہلکار آٹھ ماہ قبل ایک برفانی تودے کی زد میں آنے کے بعد لاپتہ ہوا تھا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق 11گڈوال سے وابستہ راجندر سنگھ نامی فوجی اہلکار کی لاش کوگلمرگ میں روشنی فسٹ پوسٹ کے مقام سے بر آمد کیا گیا۔وہ اس سال8جنوری سے لاپتہ تھا ۔
فوجی اہلکار کی لاش کو قانونی لوازمات پوری کرنے کیلئے گلمرگ پولیس سٹیشن پہنچایا گیا ہے۔