برطانیہ میں مقیم کشمیری سراپا احتجاج

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 سرینگر//برٹش کشمیری آرگنائزیشن نے فریڈم پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ کو مسلسل گرفتاررکھنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کی مانگ کی ہے ۔موصولہ بیان کے مطابق تنظیم کے ایک اجلاس میں ڈاکٹر مسفر حسین (صدر لبریشن لیگ ) ، شوکت مقبول بٹ (نیشنل عوامی پارٹی )چیئرمین نیشنل انڈپنڈنس پارٹی کے محمود کشمیری ،کونسلر محمد حسین ،صدرکشمیر فریڈم مومنٹ ،لبریشن لیگ کے ایڈوکیٹ لطیف ثانی اور یونائٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے امجد یوسف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شبیر احمد شاہ رواں جدوجہد آزادی کے ایک نمایاں رہنما ہیں اور جس طرح جیل میں ان سے غیر انسانی سلوک روا رکھا جارہا ہے وہ انتہائی غیر انسانی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہلی کی شدید گرمی میں انہیں ایک سیل میں بند رکھنے اور پنکھا بھی میسر نہ رکھنا انتہائی ظالمانہ رویہ ہے ۔انہوں نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس سلسلے میں سنجیدہ نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے اس طرز عمل کو سیاسی انتقام گیری سے تعبیر کیا۔اس دوران مسلم لیگ کے ذاکر کیانی ،مسلم کانفرنس کے چودھری مہربان ،پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر صبور ،جے کے ہیومن رائٹس مومنٹ کے سردار شعیب ،برٹش کشمیری وومن فورم کی شمع نذیر ،ارشاد ملک ،ایڈوکیٹ منظور احمد شاہ ،ایڈوکیٹ سلیم بٹ ،اُلفت زرگراورپروفیسر ایس اقبال نے اپنے مشترکہ بیان میں شبیر احمد شاہ کی مسلسل حراست کی مذمت کی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *