جموں// جموں و کشمیر انتظامیہ نے برطانیہ سے آنے والے 20 لوگوں کی نشاندہی کرکے انہیں قرنطینہ میں رکھا ہے۔
ادھر حکام نے یونین ٹریٹری میں الرٹ جاری کرکے تمام ضلع مجسٹریٹوں کے نام اس ضمن میں خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔
ہیلتھ اور میڈیکل ایجوکیشن کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا”ہم نے بیس ایسے لوگوں کی نشاندہی کی ہے جنہوں نے ماہ دسمبر میں برطانیہ کا سفر کیا ہے“۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔