جموں// پنون کشمیر نے برطانوی پارلیمنٹ کی طرف سے پاکستان کی گلگت اور بلتستان کوپاکستان کاپانچویں صوبہ کے طورپرشامل کرنے سے متعلق پاس کی گئی قرارداد کا شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔ یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنون کشمیر کے صدر اشونی چرنگونے کہاکہ برطانوی پارلیمنٹ کی قراردادمیں کہاگیاہے کہ گلگت اوربلتستان کوپاکستان نے پانچویں صوبے کے طورپرشامل کرنے پر اطمینان کے اظہارپرتشویش ظاہرکی گئی ہے جس کاہم خیرمقدم کرتے ہیں۔ اس دوران اشونی چرنگونے تنظیم کے دیگرعہدیداران بشمول پروفیسرایم ایل رینہ، چیئرمین ،سیاسی امورات کمیٹی اور قومی ترجمان وریندررینا کی موجودگی میں کہاکہ ہم برطانونی پارلیمنٹ کے رکن باب بلیک مین کاشکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے سیاسی نوعیت کی اہم قرارداد کے سلسلے میں آوازبلندکی۔ اس موقعہ پر پروفیسر ایم ایل رینہ نے ریاست بالخصوص صوبہ جموں میں غیرملکی لوگوں کی آبادکاری پرتشویش کابھی اظہارکیا۔ وریندر رینہ قومی ترجمان نے کشمیرمیں موجودمندروں کی حفاظت کویقینی بنانے پربھی زوردیا۔