لندن// برطانیہ کاایف 35لڑاکا طیارہ سمندرمیں گرکرتباہ ہوگیا۔ برطانوی وزارت دفاع نے بتایاکہ ایف 35طیارہ جنگی طیارہ برداربحری جہازسے اڑان بھرنے کے بعد بحیرہ روم میں گرکرتباہ ہوگیا۔ طیارے کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایف 35بی جنگی طیارہ ایک انجن والا طیارہ ہے۔ ایک ایف 35لڑاکا طیارے کی مالیت 115ملین ڈالرہے۔