Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

برساتی پانی سے شہرپھر پانی پانی ہوگئے!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 14, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
  جموںوکشمیر میں گزشتہ رات سے ہوئی بارشوں نے ایک بار پھردارالحکومتی شہروں سرینگر اور جموںمیں ناقص ڈرینج سسٹم کی قلعی کھول کررکھ دی ہے کیونکہ محض چند گھنٹوں کی بارش سے دونوں شہرپانی پانی ہو گیا۔بارشوں کے پانی سے نہ صرف سڑکیں اور گلی کوچے زیر آپ آگئے بلکہ جموںشہرسرینگر کے سیول لائنز اور بالائی حصے میں متعدد علاقوں میں پانی رہائشی مکانات اور تجارتی مراکز میں داخل ہو گیا۔ہر سو پانی جمع ہونے کے نتیجہ میں صورتحال اس قدر سنگین بن چکی تھی کہ کئی علاقوں میں عبور و مرور ناممکن بن چکا تھا۔ہر بار کی طرح اب کی بار بھی انتظامیہ کے اہلکاروں اور انجینئروں کو’’حالت جنگ میں خندق کھودنے ‘‘کے مصداق کئی مقامات پر ڈی واٹرنگ پمپ نصب کرتے ہوئے دیکھا گیا تاکہ ان شہروں کو پانی پانی ہوتے دیکھ کر خود پانی پانی ہونے سے بچ سکیں اور لوگوں کو یہ تاثر دیں کہ ’’قدرت‘‘کے سامنے بے بس وہ اپنی طرف سے لوگوں کو راحت دینے کے بھرپورجتن کررہے ہیںتاہم اپنی خامیوں پر پردہ ڈالنے کی خاطر لیپا پوتی کا یہ عمل قطعی طور کسی کو متاثر نہیں کرسکتا ہے کیونکہ اب یہ متعلقہ انتظامیہ کا معمول بن چکا ہے ۔ 1980میں ڈرینج سسٹم سے منسلک محکمہ ،جسے اربن اینوائرنمنٹل انجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ ( UEED)پکا را جاتا ہے ،کے قیام کے ساتھ ہی اس محکمے نے جموں اور سرینگرشہروں میں ڈرینج سسٹم اور انتظام بدرو کیلئے ایک جامع پروجیکٹ رپورٹ تیار کرلیا جسے عملانے کیلئے حکومت کی منظوری بھی ملی تھی ۔118کروڑتخمینہ کے اس پروجیکٹ کو دس یا گیارہ سال میں مکمل ہونا تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا ۔21سال بعد یعنی2001میں حکومت نے اسی پروجیکٹ کوکئی گنا زیادہ اخراجات کے تخمینہ کے ساتھ اپ گریڈ کرکے اس کو عملانے کی منظوری دے دی ۔اس تجدید شدہ پروجیکٹ کے مطابق شہر سرینگر میں نقائص سے عاری ڈرینج سسٹم 2002-03تک مکمل ہونا تھاجبکہ انتظام بد رو کیلئے جون2010کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی تھی ۔اس پروجیکٹ پر کتنا کام ہوا ،اس کا اندازہ سب کو حالیہ بارشوں سے ہوا ہوگا۔ 2005میں جموں اور سرینگر میونسپل کارپوریشن اور قصبہ جات میں میونسپل کونسلوں کے قیام کے بعد ڈرینج سیکٹر ان کارپوریشنوں اور کونسلوں کی تحویل میں دیا گیاجبکہ یو ای ای ڈی کے ذمہ صرف سیوریج کا کام رکھا گیا تاہم یہ دونوں محکمے اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ بر آں ہونے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں اور جواہر لعل نیشنل اربن رنیو ل مشن پروگرام کے تحت گریٹر سرینگر پروگرام کے تحت نکاسی آب اور انتظام بد رو کیلئے اربوں روپے صرف کرنے کے باوجود زمینی صورتحال بدلنے کانام نہیں لے رہی ہے ۔اب تو سرینگر کو سمارٹ سٹی بنانے کی باتیں ہورہی ہیں،رنگ روڈ بن رہے ہیں۔نیا ماسٹر پلان بھی آچکا ہے تاہم اونٹ رے اونٹ تیری کون سی کل سیدھی کے مصداق ان دونوںشہروں کی حالت ہے کہ بدلنے کانام نہیں لے رہی ہے ۔آج بھی ان شہروں کی بالکل ویسی ہی حالت جیسی تیس برس قبل ہوا کرتی تھی۔گلی کوچوں اور سڑکوں کو کہیں کہیں کشادہ تو کیاگیا لیکن بدرو اور پانی کی نکاسی کا نظام ٹھیک ہونے کا نام نہیںلے رہا ہے اور اگر خدا خدا کرکے کبھی کوئی نکاسی آب کی سکیم مکمل بھی ہوجاتی ہے تو اگلے سال اس سکیم کو سڑکوںکی کشادگی یا مرمت کے نام پر دوبارہ غیر فعال بنایا جاتا ہے ،یوں پانی نکلتا ہے ،نہ بدرو اور اب حالت یہ ہے کہ پورے شہر ہی بدرو میں تبدیل ہوچکے ہیں ۔ایک زمانہ میں نالہ مارشہر سرینگر میں نکاسی کا بہترین ذریعہ ہوا کرتا تھا ۔اس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بہنے والی چھوٹی چھوٹی قدرتی نہریں اور آب گاہیں بھی بارشوں کا پانی اپنے اندر سموتی تھیں لیکن شہر کاری کے اندھا دھند رجحان نے نہ صرف مار پلان ہم سے چھین لیا بلکہ وہ نہریں اور آب گاہیں بھی نابود ہوگئیں۔یہی حال جموں کا بھی ہوا جہاں برساتی نالوں پر قبضہ کرکے انہیں رہائشی علاقوں میں تبدیل کیاگیا ۔جب پانی کی نکاسی کا فطری نظام ختم ہوجائے تو گلی کوچوں اور سڑکوںکا لبالب ہونا فطری بات ہے۔اسی وقت نکاسی آب کا انسانی نظام کام آتا ہے جو بدقسمتی سے ہمارے یہاں مفلوج ہی ہے اور ہر بارش کے وقت شہر ایک طرح سے تالاب میں تبدیل ہوجاتے ہیںجہاں آپ کو ہر سو پانی ہی پانی ملے گا ۔نہ سرینگراور جموں کی میونسپل کارپوریشنیںان جڑواں شہروں کی حالت بدل سکیں اور نہ ہی شہری ترقی محکمہ کے نگراں دیگر محکمے لیکن اب حق گوئی سے کام لیاجائے تو تلخ حقیقت یہ ہے کہ ان شہروں کی بہبود کے نام پر اپنائی گئی سکیموں کو مخصوص لوگوں کی جیبیں بھرنے کیلئے استعمال کیاگیاجبکہ لوگ بے نیل ومرام ہی رہے۔فرائض سے پہلو تہی اور عوامی مسائل سے آنکھیں چرانے کا سلسلہ اب بہت ہوچکا ہے ۔اب حکومت کو چاہئے کہ و ہ اعداد و شمار کے گورکھ دھندے سے باہر آکر شہری آبادی کو درپیش مشکلات کے ازالہ کیلئے عملی اقدامات کرے تاکہ حکام کو ہر بار بارش کے وقت شہر وںکو پانی پانی ہوتا دیکھ کر خود بھی پانی پانی نہ ہونا پڑے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اننت ناگ پولیس نے چہرہ شناسی ٹیکنالوجی کے ذریعے مشتبہ شخص کی گرفتاری عمل میں لائی
تازہ ترین
حلقہ انتخاب خانیار کے ’ملک صاحب گوجوارہ ‘کے گلی کوچے خستہ حالی کا شکار، راہگیروں کو شدید مشکلات
تازہ ترین
جموں میں کانگریس کا احتجاج ناکام بنانے پر طارق قرہ برہم، دہلی میں پارلیمنٹ گھیراؤ کا اعلان
تازہ ترین
جموں میں کانگریس کی احتجاجی ریلی کو پولیس نے ناکام بنا دیا، کئی لیڈران گرفتار
تازہ ترین

Related

اداریہ

خطہ چناب کی سڑکوں پر موت رقصاں کیوں؟

July 19, 2025
اداریہ

ٹیکنالوجی رحمت یا زحمت ؟

July 17, 2025
اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025
اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?