کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے کاچہامہ علاقہ میں 4روز قبل فوج اور جنگجو کے درمیان جھڑپ میں جا ں بحق ہوئے جنگجو کی شناخت برزلہ سرینگر کے مدثر احمد بٹ ولد غلام احمد بٹ کے بطور ہوئی ہے۔ مہلوک جنگجو کی نعش کو عدم شناخت کے بعد کا چہامہ کے بالائی جنگل میں سپرد خاک کیا گیا ۔مہلوک جنگجو مدثر بٹ کا والد غلام احمد بٹ اپنے دیگر رشتہ دارو ں کے ہمراہ کپوارہ پہنچ گئے جہا ں انہو ں نے پولیس سے ملاقات کی اور وہا ںمدثر کی تصویر دیکھ کر اس کی شناخت کی ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مہلوک مدثر کی نعش ان کے سپرد کریں تاکہ وہ انہیں اپنے آ بائی علاقہ قدیم برزلہ میں سپرد خاک کرسکیں ۔پولیس نے متاثرین کا ڈی این اے ٹیسٹ کرنے کے لئے ان سے نمونے حاصل کئے تاکہ مدثر کی نعش کو پہچانے میں مدد مل سکے ۔اس حوالہ سے ضلع مجسٹریٹ کپوارہ خالد جہانگیر سے رابطہ کیا گیا تو انہو ں نے بتا یا کہ ابھی تک متاثرہ کنبہ نے ان سے کوئی بھی رابطہ نہیں کیا تاہم اگر رابطہ کیا گیا تو وہ ضابطے کے مطابق کا روائی کریں گے ۔