سرینگر// بربرشاہ علاقے میں مہلک بیماریاں پھوٹ پڑنے کااندیشہ لاحق“ہواہے کیونکہ 500گھرانوں اوردرجنوں دکانات کیلئے مخصوص ڈرین کی طویل وقت سے کوئی صفائی نہیں کی گئی ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔ لالچوک سے محض آدھ کلومیٹردوری پرواقع علاقہ بربرشاہ میں ایک 15سالہ پُرانی ڈرین ہزراوں نفوس کی صحت وسلامتی اورمتعددتعمیرات کیلئے خطرے کی علامت بن چکی ہے کیونکہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران اس گہری مگرکم کشادگی والی ڈرین یابڑی نالی کی کبھی بھی صفائی نہیں کی گئی ہے ۔ایک مقامی شہری عبدالطیف بٹ نے بتایاکہ کاکہ محلہ ،نقاش پورہ ،نائدکوچہ ،ووئرمحلہ اورستھوبالامیں تقریباً 500 رہائشی مکانات موجودہیں ،اوران میں ایک ہزارسے زیادہ کنبے مقیم ہیں جبکہ ان محلہ جات میں درجنوں کی تعدادمیں دکانات اورایک بڑی جامع مسجدبھی ہے ۔ عبدالطیف بٹ کے بقول گندے پانی اوردیگرفضلاءکااس ڈرین سے اخراج بندہوچکاہے ،کیونکہ پچھلے5برسوں سے سرینگرمیونسپل کارپوریشن یاکسی دوسرے متعلقہ محکمہ کی جانب سے اس ڈرین کی کوئی صفائی یامرمت نہیں کروائی گئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس پُرانی اورخستہ حال شدہ ڈرین میں جمع پانی اب رہائشی مکانات کی بنیادوں میں داخل ہورہاہے ،جس وجہ سے مقامی جامع مسجدکے ساتھ ساتھ ثناءاللہ خان،ریاض احمدمیر،غلام محمدبٹ(مسجدکے خطیب)اورحفیظ اللہ بٹ کے رہائشی مکانات کوبھی خطرہ لاحق ہوچکاہے ۔مقامی آبادی میں اسبات کولیکرسخت تشویش پائی جاتی ہے کہ ڈرین کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے اس میں جمع پانی ،گندگی اورفضلاءسے اُٹھنے والی بدبواورعفونیت متاثرہ محلہ جات میں مہلک بیماریاں پھوٹ پڑنے کاموجب بن سکتی ہے ۔