کشتواڑ//ایک دلدوز واقعہ میں کشتواڑ میں خاوند نے اپنی بیوی کو تیز دھار ہتھیار سے لہو لہان کر دیا ہے۔پولیس اطلاع کے مطابق متاثرہ کی شناخت پروینہ بانو ساکنہ سرتھل بیان کی گئی ہے جسے اپنے خاوند سجاد بیگ نے بے دردی سے پٹائی کی ہے ، جو کہ واقعہ کے بعد فرار ہو گیا ہے۔پولیس کے ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر توصیف ریشو نے کشمیر اعظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مبینہ ملزم اس فعل کے بعد فرار ہوا ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس زیر ایف آئی آر 146/2017 ،آر پی سی زیر دفعہ 452/307درج کیا ہے۔پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس واقعہ کے پیچھے کا ر فرما وجہ کو ڈھونڈ نکلانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ کو علاج کے لئے سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔