عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر// بربرشاہ سرینگر میں منگل کی صبح اسوقت سراسیمگی پھیل گئی ،جب یہاں ایک20 سالہ نوجوان چھت کے پنکھے سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نقاش پورہ بربرشاہ سری نگر ،جو لالچوک سے محض ایک کلومیٹر فاصلے پر واقع ہے ، میں ایک20سالہ نوجوان (نام ظاہر نہیں کیا گیا) منگل کی صبح مکان کی چھت کیساتھ لٹکتا ہوا پایا گیا۔انہوں نے کہاکہ فی الوقت یہ خیال کیا جاتا ہے کہ نوجوان نے خودکشی کی ہے۔