Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

برائیڈل حجاب

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 1, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
سر پر ڈوپٹہ اوڑھے یا گھونگھٹ نکالے سٹیج پر نظر آنے والی دلہنیں تواب گئے زمانے کی بات لگتی ہے۔ اب تو ہر طرف ماڈرن کی دلہنیں دوپٹے کے بغیر بارات یاولیمے کی تقریب میں نمایاں نظر آتی ہیں۔ تاہم بہت سے گھرانوں میں دلہنوں کو یہ بے باک انداز کچھ پسندنہ آیا اور عام حجاب اوڑھنے والی لڑکیوں کو زیادہ مسائل کا سامنا تب کرنا پڑا جب بیوٹیشنز نے دوپٹہ اوڑھاتے ہوئے پلو تھوڑا پیچھے سرکادیا۔ 
اسی دوران کئی عرب ممالک کی دلہنوں نے ’’ برائیڈل فینسی حجاب‘‘ اوڑھنا شروع کردیا ہے جسے ہر خاص وعام نے پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا بھی اور سراہا بھی۔ اب کئی مسلم ممالک سمیت پاکستانی دلہنیں بھی حجاب اوڑھے نظر آتی ہیں۔ برائیڈل حجاب نے مختصر عرصے میں نئی نویلی اور پردہ کرنے والی دلہنوں میں مقبولیت حاصل کرلی۔ زیر نظر مضمون میں ’’ برائیڈل حجاب‘‘ کی اقسام کے حوالے سے معلومات دی گئی ہیں۔ 
فنڈحجاب چہرے اور بالوں کو ذراچھپانے کیلئے فٹڈ حجاب سب سے بہتر ہے۔ یہ فینسی حجاب اس انداز سے دلہن کے سرپر اوڑھایاجاتا ہے کہ دلہن کی مانگ اور ٹیکا تھوڑا تھوڑا نظربھی آئے اور دلہن خوبصورت بھی لگے۔ یہ حجاب چہرے پر اس انداز سے سیٹ کیاجاتا ہے کہ دلہن کے سرپر پوری طرح فٹ ہو، دلہن کے گہنے بھی صاف دکھائی دیتے رہیں اور دلہن باحجاب بھی نظرآتی ہے۔ 
بارڈڑحجاب : خوبصورتی میں سادگی کااپنا ایک حسن ہے۔ فینسی سفید بارڈر حجاب اوڑھے دلہن بہت خوبصورت نظرآتی ہے اور اس کاکوئی بھی گہنا پردے کی اوٹ میں چھپا نہیں رہتا بلکہ جھلک دکھاتاہی رہتا ہے۔ 
دوپٹہ ٹرین حجاب : فینسی وائٹ اور شیفون دوپٹے کے اندر سادہ ریشمی اور سفید کپڑے کا حجاب اوڑھے دلہن ایک دم سٹائلش دکھائی دے رہی ہے۔ دلہن کے گہنے اگرچہ نظرنہیں آرہے لیکن دلہن کی ہیڈ چین نے جیولری کی کمی پوری کررکھی ہے۔ فینسی سوٹ پہنا ہوتو جیولری کی ضرورت ویسے ہی نہیں رہتی۔ 
لیئرڈحجاب : ڈبل لیئرڈحجاب کے خوبصورت فینسی بارڈرنے دلہن کی تیاری اور خوبصورتی کوچار چاند لگادئیے ہیں۔ یہ پہلی نظر میں دیکھنے والے پر بہت اچھا تاثر چھوڑتا ہے۔ اس تصویر کو دیکھ کراندازہ ہوتا ہے کہ سنگل لیئر کے بجائے ڈبل لیئرڈحجاب میں دلہن زیادہ لکش اور خوبصورت دکھائی دے رہی ہے۔ 
ویڈنگ بیلز: خوبصورت بیلز سے آراستہ حجاب کے ساتھ دلہن کی مانگ کاٹیکا واضح دکھائی دے رہا کیونکہ پرل اور زری بالزنے دوپٹے اور حجاب کی خوبصورتی کو چار چاند لگادئیے ہیں۔ دلہن جب چلتی ہے تو ہر بیل مدھرسی آواز بھی پیداکرتی ہے۔ حجاب کا یہ خوبصورت بارڈر آج کل حجاب لینے والی دلہنوں کی اولین پسند ہے۔ 
کرسٹل پیٹرن نیوی بلیو حجاب: کرسٹل پیٹرن نیوی بلیو حجاب اگرچہ دکھائی دینے میں بہت سادہ ہے۔ لیکن ماتھا پٹی یعنی سلورہیڈ چینکی خوبصورتی سادگی پر غالب ہے کیونکہ جگمگاتی ہیڈ چین اس کو مزید نازک اور خوبصورت نیوی بیلو کے بجائے گولڈہیڈ چین اور ریڈ حجاب کے ساتھ بھی یہی انداز اپناسکتی ہیں۔ 
حجاب سے گھونگھٹ: آج کے دور میں اگرچہ دلہن گھونگھٹ نہیں نکالتیں لیکن اس دلہن نے حجاب اس انداز سے اوڑھ رکھا ہے کہ حجاب نے دلہن کے گہنوں اور تیاری کو بالکل بھی متاثر کیااور دلہن کاایک ایک گہنا سب کی نظر میں ہے۔ وائٹ ڈریس کے ساتھ اس انداز سے اوڑھا گیا حجاب آپ کو تھوڑا تھوڑا مغربی ٹچ بھی دے رہا کیونکہ دلہن نے اپنے لباس کی سلائی روایتی کے بجائے سٹائلش کروائی ہے۔ 
ٹربن سٹائل : سفید لیس، باریک جالی اور خوبصورت موتیوں سے تیار کیاگیا دلہن کایہ لباس اور حجاب دلہن کی خوبصورتی میں بہت زیادہ اضافہ کردیتا ہے۔ خوبصورت جالی کے کپڑے سے تیار کیاگیا یہ حجاب دلہن نے ٹربن سٹائل سے اوڑھ رکھا ہے۔ جودلہن کو نمایاں کرنے میں معاون بھی ہے۔ غیر ملکی دلہنوں کی اکثریت اس سادہ اور خوبصورت ٹربن سٹائل حجاب کی دیوانی ہیں۔ 
میچنگ حجاب: دلہن کے اگرچہ بھاری بھرکم لہنگے اور دوپٹے کی خوبصورتی دلہن پر حاوی ہے لیکن اس کے باوجود دلہن کے دوپٹے کے اندراوڑھا ہوا میچنگ حجاب دلہن کی خوبصورتی کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔ حجاب کا رنگ بھی دلہن کے ڈریس سے میچنگ ہے۔ یہ حجاب ایسی دلہنوں کیلئے موزوں ہے جو زیادہ سے زیادہ اپنے آپ کو ڈھانپے رکھنا پسند کرتی ہیں۔ حجاب اب اکثر غیر ملکی دلہنوں کی اولین پسند بن گیا ہے کیونکہ اس میں دلہنیں غیر معمولی طور پر خوبصورت دکھائی دینے کے ساتھ ساتھ ڈھکی چھپی بھی نظر آتی ہیں۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں
عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری قصبہ میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق
خطہ چناب

Related

گوشہ خواتین

مرد اپنی نظریں نیچی رکھیں میری بات

June 25, 2025
گوشہ خواتین

بچوں کی تربیت میں گھر کا کردار

June 25, 2025
گوشہ خواتین

! نوجوان نسل پر سوشل میڈیا کے مُضر اثرات فکرو ادراک

June 25, 2025
گوشہ خواتین

تعلیم کے بنیادی مقصد کو سمجھیں ٬ تلخ حقائق

June 25, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?