کوٹرنکہ //ریڈ ربن کلب اور گور نمنٹ ڈگری کالج بدھل کے این ایس ایس یونٹ کے اشتراک سے ٹی بی بیدار مہم کی مناسبت سے پوسٹر بنانے کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا ۔آزادی کے امرت مہا اتسو کی مناسبت سے منعقد ہونے والے پروگرام کے دوران کالج طلباءنے بڑی تعداد میں ان مقابلوں میں شرکت کی ۔کالج پرنسپل پروفیسر محمد مزمل حسین کی سرپرستی میں منعقد ہ تقریب کے دوران طلباءنے ٹی بی کی وجوہات، اثرات اور احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالتے ہوئے پوسٹرز تیار کئے۔اس مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ۔اس تقریب کا اہتمام ڈاکٹر دیا رام، نوڈل آفیسر، ریڈ ربن کلب نے کیااور اس کو ڈاکٹر امرجیت سنگھ (ایچ او ڈی پنجابی) نے مربوط کیا تھا۔ اس موقع پر دیگر فیکلٹی ممبران پروفیسر اعجاز احمد (این ایس ایس پروگرام آفیسر)، ڈاکٹر سید محمد جواد (ایچ او ڈی فارسی)، ششی دیوی، ڈاکٹر سمیرا جیلانی، ڈاکٹر تجمل الاسلام ملک اورریا بجرال بھی موجود تھیں۔