راجوری//بدھل کے سرپنچوں وپنچوں کاایک اجلاس منعقدہواجس میں سرپنچوں پنچوں کی ایک تنظیم جموں کشمیرسرپنچزاینڈپنچز ڈیموکریٹک فورم تشکیل دی گئی ۔میٹنگ کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرپنچوں پنچوں نے اعلان کیاکہ سرپنچوں وپنچوں کی بہبودکیلئے جموں کشمیرسرپنچزاینڈپنچز ڈیموکریٹک فورم کاقیام عمل میں لایاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ میٹنگ کے دوران تمام سرپنچوں وپنچوں نے متفقہ طورپر فاروق انقلابی کوفورم کاصدرنامز دکیاہے جبکہ سرپنچ محمد شبیرافلاطون کوجنرل سیکریٹری ،قیوم نائک کونائب صدر،سریش کمار،یش پال سنگھ ،محمداقبال حسین ،لیاقت حسین کوسیکریٹریز ،شبیربڑیال کوترجمان، شمیم بیگم کوجوائنٹ سیکریٹری، سرپنچ گلشن اخترکوپبلسٹی سیکریٹری،محمداشرف کوسوشل میڈیاانچارج ،پورن سنگھ ،غلام محی الدین ،ریاض لون اورفیض محمدکوممبران نامزدکیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ فورم پنچایت نمائندوں کی جائزمانگوں کو اُجاگرکرنے کیلئے کام کرے گی۔