محمد بشارت
کوٹرنکہ //بدھل اسمبلی حلقہ کے کے لئے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (PMGSY) کے فیز-1 کے تحت 11 سڑکوں کے منصوبے منظور کئے گئے ہیں۔ یہ منصوبے رکن پارلیمان میان الطاف احمد اور مقامی ایم ایل اے جاوید اقبال چوہدری کی خصوصی ترجیح اور مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہیں۔جاوید اقبال چوہدری نے کہا کہ بدھل نیو بلاک، جو کہ ماضی میں مسلسل نظر انداز ہوتا رہا، اب سب سے زیادہ سڑک منصوبے حاصل کرنے والا علاقہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف آغاز ہے، اور مزید 12 سڑک منصوبے فیز-2 میں شامل کرنے کے لئے پیش کئے جا چکے ہیں جن پر غور جاری ہے۔انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی قیادت میں جموں و کشمیر کو پی ایم جی ایس وائی کے تحت سب سے زیادہ فنڈز الاٹ کئے گئے۔ایم ایل اے جاوید اقبال نے کہا کہ یہ ترقی کا نیا دور ہے اور عوامی تعاون سے بدھل کو مزید مضبوط، مربوط اور خوشحال بنایا جائے گا۔