راجوری //راجوری پولیس نے بدنام زمانہ مجرم اور نقب زن کو ایک بار پھر سے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔واضح رہے کہ یہ مجرم گزشتہ روز پولیس چوکی راجوری سے بھاگ تھا تھا تاہم اسے جواہر نگر کے ایک بالائی علاقے سے گرفتار کرلیاگیا۔پولیس ترجمان نے بتایاکہ بدنام زمانہ مجرم سنی شرما ولد رومیش چندر ساکن وارڈ نمبر پانچ جواہر نگر کے پولیس چوکی سے بھاگ جانے کے واقعہ کے فوری بعد ایڈیشنل ایس پی راجوری محمد یوسف ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جسونت سنگھ اوردیگر افسران کی قیادت میں متعدد ٹیمیںتشکیل دے کر مجرم کی تلاش شروع کردی گئی اوراس سلسلے میں ضلع بھرمیں ہائی الرٹ جاری کیاگیا۔ پولیس چوکی سے بھاگ جانے کے سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر134/2017زیر دفعہ 224آر پی سی کا کیس بھی درج کیا ۔ترجمان نے بتایاکہ اس دوران ایک خفیہ اطلاع ملنے پر سب انسپکٹر نصیر احمد کی قیادت میں پولیس کی ٹیم نے جواہر نگر کے ہل ٹاپ میں چھاپہ ماراجہاںسے مجرم کو پانی کے ٹینکر کے اندر سے چھپے ہوئے گرفتار کرلیاگیا۔اسے موقعہ پر ہی گرفتار کرلیاگیا اور پھر بعد میں پولیس تھانہ راجوری لایاگیا۔پولیس کاکہناہے کہ اس بدنام زمانہ مجرم کے خلاف کئی کیس درج ہیں جن میں ایف آئی آر زیر نمبر428/2012زیر دفعہ 307/341/382/323،ایف آئی آر زیر نمبر503/2013زیر دفعہ 379،ایف آئی آر زیر نمبر628/2014زیر دفعہ 379،ایف آئی آر زیر نمبر529/2015زیر دفعہ 457/380،ایف آئی آر زیر نمبر158/2015زیر دفعات353/332/336،ایف آئی آر زیر نمبر755/2016زیر دفعات 457/380اورایف آئی آر زیر نمبر13/2017زیر دفعہ 382آر پی سی شامل ہیں ۔