عظمیٰ نیوز سروس
جموں//ضلع پولیس ادھم پور نے ایک بدنام زمانہ مجرم کے خلاف جموںوکشمیرپبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مجرمانہ سرگرمیوں میں مسلسل ملوث ہونے پر مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لیا ہے۔ملزم مدن لال ولد چونی لال ساکن گلی کوٹ والٹ، تحصیل چنانی، ضلع ادھم پور کئی مجرمانہ وارداتوں میں ملوث رہا ہے جس کے خلاف متعدد ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔پولیس ادھم نے کہاکہ ایک عادی مجرم ہونے کے ناطے، اس کی بار بار غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے عوامی امن، سلامتی اور سکون کو شدید خطرہ لاحق ہوا، جس نے حکام کو مجبور کیا کہ وہ اسے جموںوکشمیرپبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لے کر احتیاطی کارروائی کرنے پر مجبور ہو، جس کے تحت حکم نمبر 11/2025 مورخہ 11/09/2025 کو ضلع مجسٹریٹ پور نے جاری کیا۔پولیس نے بتایا کہ نظربند کو جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں رکھا گیا ہے۔