عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//جموں و کشمیر پولیس نے راجوری ضلع میں ایک بدنام زمانہ مجرم کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا ہے۔سرکاری بیان میں پولیس نے کہا کہ ضلع راجوری میں بدنام زمانہ اور عادی مجرموں کے خلاف اپنی سخت کارروائی جاری رکھتے ہوئے تھنہ تھنہ منڈی کی ایک ٹیم نے ایک بدنام زمانہ مجرم اور ہسٹری شیٹر کو گرفتار کیا ہے۔اس کی شناخت ابرار افضل ولد آرزو ولد محمد افضل سکنہ لوئر بھنگائی کے نام سے ہوئی ہے۔پی ایس اے کے تحت اس کے حراستی وارنٹ کو حال ہی میں ڈی ایم راجوری نے جاری کیا تھا اور تھنہ منڈی پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے اس پر عمل درآمد کیا ہے۔