عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جمعہ کو آر ایس پورہ پولیس نے جموں ضلع میں پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت ایک بدنام زمانہ مجرم کو حراست میں لیا ہے۔بدنام زمانہ مجرم کی شناخت انکش کمارعرف انکو ولد بارو رام ساکنہ کھنا چک، آر ایس پورہ ضلع جموں کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ اس کے خلاف منظم طریقے سے مجرمانہ سرگرمیوں کے لئے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس سے امن و امان کو خطرہ ہے۔متعدد ایف آئی آر کے تحت درج کئے جانے اور پولیس کی طرف سے متعدد مقدمات میں گرفتار ہونے کے باوجود ملزم نے اپنے رویے، مجرمانہ سرگرمیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی، لیکن اس نے اپنی مجرمانہ سرگرمیاں جاری رکھی اور اس طرح کی سرگرمیاں خاص طور پر جموں ضلع کے آر ایس پورہ علاقے میں امن عامہ کو خراب کرنے کا خدشہ ہے۔پولیس نے بتایا کہ مذکورہ نوعیت کی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے ملزم کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جموں کے حکم نمبر 14/2024 مورخہ 19-03-2024 کے تحت پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کی دفعہ-8 کے تحت حراست میںلے کر جیل میں بند کر دیا گیا ہے۔بدنام زمانہ مجرموں کے خلاف کارروائی جموں پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جس کا مقصد نہ صرف بدنام زمانہ مجرموں کے خلاف زمینی قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنا ہے، بلکہ یہ امن و امان کو برقرار رکھنے کی جانب ایک احتیاطی قدم بھی ہے۔