سفید پوش فرشتے جب قبر میں اس آدمی کے پاس آئے تو وہ آدمی گھبرا گیا ۔ انہوں نے اس سے کہا ،" گھبرائو مت اے انسان ۔ تمہارے اعمال کا تمہیں پورا پورا بدلہ ملے گا "۔
پہلے فرشتے نے اس سے پوچھا، " بتاؤ کیا تم نے خدمت خلق کی ہے ؟ کیا تم نے لوگوں کے تئیں تمہارے حقوق کی تعمیل کی ہے ؟"
اس سوال کا جواب دینے کے بجائے اس آدمی نے اپنا سر شرم سے جھکا لیا ۔ اور پھر کچھ دیر بعد کہنے لگا، "ہاے میری زندگی! میں نے تو مخلوقات خدا کو تکلیف کے بغیر کچھ بھی نہ دیا۔ اپنی نفسیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے میں نے انکو اذیت دینے میں کوئی کثر نہ چھوڑی ۔"
"تو پھر اس دردناک عذاب کے لیے تیار ہوجا جو تمہیں اپنے اعمال کے سبب ملے گا"، فرشتے نے غضبناک آواز میں کہا،"تم جیسے انسانوں کی وجہ سے پوری انسانیت بدنام ہو کر رہ گئی ہے ۔"
لوہند، شوپیان،موبائل؛9697402129