عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // لگتا ہے کہ چلہ کلان کا رخ تھوڑا بہت جموں کی طرف بھی ہے۔گذشتہ روز جموں میں موسم کی سب سے سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جب درجہ حرارت3.7ریکارڈ کیا گیا۔دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سرینگر سے کم 8.5 پردرج ہوا۔تقریبا ًایک ماہ کے بعد، سرینگر میں ہفتہ کو رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر 0.2 ڈگری سیلسیس تک بڑھ گیا۔آخری بار کم از کم درجہ حرارت نقطہ انجماد 15 دسمبر 2023 کو اوپر تھا جب کم از کم درجہ حرارت 0.5 تھا۔سرینگر میں سنیچر کو دن کا درجہ حرارت 15.0ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔14سال کے بعد چلہ کلان کے جنوری کے ایام گرم درج ہورہے ہیں۔21جنوری 2018 کودن کا دجہ حرارت 14.2 اور25جنوری 2010 کوزیادہ سے زیادہ 15.8 کے علاوہ 23 جنوری 1902 کو ابتک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 17.2 ٖگرمی ریکارڈ کیا گیا۔40 دن کی سخت سردی کی طویل مدت کے دوران کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر بڑھنا اچھا شگون نہیں ہے کیونکہ اب تک وادی کے میدانی علاقوں میں کوئی برف باری نہیں ہوئی ہے۔چلہ کلان کے دوران کم برفباری وادی کے آبی ذخائر کے لیے گرمیوں کے مہینوں میں تباہی کا باعث بنتی ہے کیونکہ تمام آبی ذخائر کا موسم گرما میں اخراج موسم سرما میں کافی برف باری پر منحصر ہوتا ہے۔ادھرمحکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق گریز اور لداخ کے کچھ علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئے جبکہ محکمہ نے 23 جنوری تک خشک موسم اور 16و 20 جنوری کو ہلکی برفباری کی توقع ظاہر کی ہے۔موسمیات نے ہفتے کے روز 16 اور 20 جنوری کو آنے والے کمزور مغربی ہوائوں کے خلل کی وجہ سے الگ تھلگ بالائی علاقوں پر ہلکی برفباری کے امکان کی پیش گوئی کی ہے لیکن کہا کہ خشک موسم 23 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا، “خشک موسم 23 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے اور 16 اور 20 ویں شام کو کمزور مغربی ہوائوں کا مرحلہ داخل ہوگا۔”مغربی ہوائوںکے زیر اثر عام طور پر ابر آلود موسم اور الگ تھلگ اونچی جگہوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ 21 سے 23 جنوری تک عام طور پر خشک موسم متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں ڈویژن کے میدانی علاقوں میں کل یعنی14 سے 16 جنوری تک سرد دن کے حالات کے ساتھ دوبارہ دھند کا اثر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جموں میںجمعہ کی رات کم از کم 4.0 درج ہوا۔انہوں نے کہا کہ بانہال میں 3.0 ، بٹوٹ میں 8.0 اور بھدرواہ میں 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دریں اثناء سرینگر میں گزشتہ رات منفی 4.0 ڈگری سیلسیس کے مقابلے میں کم سے کم 0.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کرنے کے ساتھ ہی سردی کی شدت کم ہوئی۔محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے کہا کہ سال کے اس وقت جموں و کشمیر کے موسم گرما کے دارالحکومت کے لئے درجہ حرارت معمول سے 2.3 ڈگری سیلسیس ‘اوپر’ تھا۔انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پہلگام میں منفی 0.6 ، کوکرناگ میں منفی 1.2 ،کپوارہ میں منفی 0.3 اور گلمرگ میں 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔