سرینگر//سیکریٹری اطلاعات ویوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سرمد حفیظ نے بخشی اسٹیڈیم میں جاری تعمیری وتجدیدی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر سیکریٹری کو ایگزیکٹیو انجینئر سپورٹس کونسل اور این پی سی سی کے نمائندوں کی طرف سے کام کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی گئی۔سیکریٹری کو بتایا گیا کہ اسٹیڈیم میں پوری طرح فلڈ لائٹس کاانتظام ہے جس کے لئے پہلے ہی ٹاور نصب کئے گئے ہیں اورشدید سردی کے باوجود کام میں سرعت لائی گئی ہے تاکہ کام کی تکمیل مقررہ وقت پر مارچ اپریل2019 ء تک یقینی بن سکے۔سیکریٹری نے کام میں سرعت لانے کے لئے عمل آوری ایجنسی کو اضافی افرادی قوت بروئے کار لانے کی ہدایت دی تاکہ پورا کام مقررہ وقت پر مکمل ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ کام کے معیار کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے۔