آڑو، خوبانی اور بادام کے درختوں کو5 فیصد، گلاس کے درختوں کو13 فیصد اور ناشپاتی کے درختوں کو35 فیصد نقصان
سرینگر//باغبانی کے وزیر سید بشارت بخاری نے ایک میٹنگ میں وادی میں متواتر بارشوں کے بعد باغبانی شعبیٔ کی صورتحال کا جائیزہ لیا۔میٹنگ میں محکمہ کے ڈائریکٹر کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔وزیر کو بتایا گیا کہ محکمہ نے بارشوں کی وجہ سے باغبانی شعبیٔ کو ہوئے نقصانات کا جائیزہ لینے کے لئے ابتدائی سروے کیا ہے اور ابتدائی رپورٹ کے مطابق آڑو، خوبانی اور بادام کے درختوں کو5 فیصد، گلاس کے درختوں کو13 فیصد اور ناشپاتی کے درختوں کو35 فیصد نقصان پہنچا ہے۔وزیر نے افسروں کو ایک ہفتے کے اندر جامع سروے کر کے حقیقی صورتحال جمع کرنے کی ہدایت دی تا کہ نقصانات کا تخمینہ لگایا جاسکے۔ انہوں نے کسانوں کے لئے ایڈوائزری جاری کرنے اور ضروری لائین قائم کرنے کی بھی ہدایت دی۔ وزیر نے پیداواریت میں اضافے کے لئے سائنسی طریقہ کار اپنانے کی ہدایت دی۔