سرینگر// ریاست جموں وکشمیر میں امسال اکتوبر تک 4544سڑک حادثات رونما ہوئے جن کے دوران 767افراد لقمہ اجل جبکہ 6444افراد زخمی ہوئے ہیں ۔محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ان حادثات میں575حادثات مہلک جبکہ 369حادثات غیر مہلک تھے ۔محکمہ ٹریفک کی جانب سے فراہم کئے گئے ا عدادو شمارکے مطابق امسال اکتوبر تک وادی میں 1387 جبکہ جموں خطے میں 3157 حادثات رونمائے ہوئے ۔ریاست میں سب سے زیادہ سڑک حادثات جموںضلع میں رونما ہوئے جن کی تعداد1064 بتائی جاتی ہے ،جبکہ وادی میں سب سے زیادہ حادثات سرینگر ضلع میں ہوئے جہاں ان کی تعداد 272بتائی جا رہی ہے ۔اعدادو شمار کے مطابق جموں اور سرینگر میں ریل گاڑیوں کو کوئی بھی حادثہ پیش نہیںآیا ۔اسی طرح سڑک حادثات کے دوران جموں میں زیادہ یعنی 132افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہی جبکہ وادی میں لہہہ ایسا علاقہ ہے جہاں سڑک حادثات کے دوران سب سے زیادہ یعنی 51لوگ اس سال لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔محکمہ نے بتایا کہ سرینگر ضلع میں 272حادثات رونما ہوئے جن میں 40مہلک اور 232غیر مہلک تھے اس دوران ضلع میں 42لوگو ں کی موت واقع ہوئی جبکہ 270زخمی ہوئے ۔گاندربل ضلع میں 48حادثات رونما ہوئے۔ جن میں 5مہلک اور 42غیر مہلک تھے۔ان حادثات میں 5افراد لقمہ اجل اور 69زخمی ہوئے ۔ضلع بڈگام میں 80سڑک حادثات رونما ہوئے جن میں 6مہلک او74غیر مہلک تھے۔ ضلع میں ان حادثات کے دوران 6افراد لقمہ اجل جبکہ 100زخمی ہوئے ۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں 163سڑک حادثات رونما ہوئے جن میں 15مہلک اور 148غیر مہلک تھے ۔ ضلع میں ان حاد ثات کے دوران 18لوگ لقمہ اجل جبکہ 251زخمی ہوئے ۔کولگام میں 132سڑک حادثات رونما ہوئے جن میں 12مہلک اور 120غیر مہلک تھے۔ ان حادثات میں ضلع کے 13افراد لقمہ اجل جبکہ 147 زخمی ہوئے ۔پلوامہ ضلع میں 63حادثات رونما ہوئے ان حادثات میں 7مہلک اور 56غیر مہلک تھے۔ ان حادثات کے دوران 7افراد لقمہ اجل جبکہ 76افراد زخمی ہوئے۔ ضلع شوپیاں میں 38حادثات رونما ہوئے جن میں 2مہلک اور 36حادثات غیر مہلک تھے۔ شوپیاں ضلع میں صرف 2افراد لقمہ اجل جبکہ 52زخمی ہوئے ۔ اس طرح وادی میں شوپیاں ہی ایک ایسا ضلع ہے جہاں اس سال کم تعداد میں لوگ لقمہ اجل اور زخمی ہوئے ۔اونتی پورہ میں بھی 79سڑک حادثات اس مدت کے درمیان پیش آئے ۔ ان حادثات میں 14مہلک اور 65غیر مہلک تھے۔ اس علاقے میں 16افراد لقمہ اجل اور 141زخمی ہوئے ۔شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں 124سڑک حادثات رونما ہوئے جن میں 14حادثات مہلک اور 110غیر مہلک تھے ۔ان حادثات میں 18لوگ لقمہ اجل اور 274زخمی ہوئے ۔بارہمولہ کے ہی سوپور قصبے میں 70سڑک حادثات رونما ہوئے جن میں 6مہلک اور 64غیر مہلک تھے۔ ان حادثات کے دوران 8افراد لقمہ اجل جبکہ 97افراد زخمی ہوئے ۔بانڈی پورہ ضلع میں 45حادثات رونما ہوئے جن میں 7 مہلک اور 38غیر مہلک تھے۔ ان حادثات کے دوران ضلع میں 13افراد لقمہ اجل جبکہ 56زخمی ہوئے ۔کپوارہ میں اس سال اکتوبر تک 74سڑک حادثات رونما ہوئے جن میں 3مہلک اور 71غیر مہلک تھے۔ ان حادثات کے دوران ضلع میں 4افراد لقمہ اجل جبکہ 95زخمی ہوئے ۔ ضلع کے ہندوارہ تحصیل میں 65سڑک حادثات رونما ہوئے جن میں 6مہلک اور 59غیر مہلک تھے۔ان حادثات میں 13افراد لقمہ اجل اور 99زخمی ہوئے ۔اسی طرح لہیہ میں 82سڑک حادثات رونما ہوئے، جن میں 31مہلک اور 51غیر مہلک تھے۔ ان حادثات کے دوران 51لوگ لقمہ اجل جبکہ 147زخمی ہوئے ۔ضلع کرگل میں 52سڑک حادثات رونما ہوئے ،ان حادثات میں 18مہلک اور 34غیر مہلک تھے۔ ان حادثات کے دوران 32افراد ہلاک جبکہ 83زخمی ہوئے ۔محکمہ ٹریفک کی جانب سے فراہم کئے گئے ا عدادو شمار کے مطابق جموں ضلع میں سب سے زیاہ یعنی 1064 سڑک حادثات رونما ہوئے جن میں 132افراد لقمہ اجل اور1215زخمی ہوئے ۔ سانبہ ضلع میں 245سڑک حادثات رونما ہوئے جن میں 50لوگ لقمہ اجل اور 299زخمی ہوئے ۔کٹھوعہ ضلع میں 395سڑک حادثات اکتوبر تک رونما ہوئے جن میں 59لوگ لقمہ اجل جبکہ 640زخمی ہوئے ۔ اودھموپور ضلع میں 344حادثات رونما ہوئے جن میں52افراد لقمہ اجل اور 527زخمی ہوئے ۔ضلع ریاسی میں 204سڑک حادثات میں 46افراد لقمہ اجل جبکہ 360زخمی ہوئے ۔ڈوڈہ ضلع میں اس سال اکتوبر تک 150سڑک حادثات رونما ہوئے جن 30افراد لقمہ اجل جبکہ 280زخمی ہوئے ۔کشتواڑ ضلع میں63سڑک حادثات رونماہوئے ،جن میں 11افراد ہلاک جبکہ 74زخمی ہوئے ۔رام بن ضلع میں120 سڑک حادثات میں 69لقمہ اجل جبکہ 282زخمی ہوئے ۔ پونچھ ضلع میں 182سڑک حادثات میں 30لوگ لقمہ اجل 280زخمی ہوئے ۔ضلع راجوری میں 300سڑک حادثات میں 40افراد لقمہ اجل جبکہ 505زخمی ہوئے ۔۔ محکمہ ٹریفک کے ایک اعلیٰ افسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ امسال گذشتہ سال کے مقابلے میں کم سڑک حادثات رونما ہوئے کیونکہ وادی میں نامساعد حالات کے دوران گاڑیوں کا چلن کم تھا اور 5ماہ تک اکا دوکا گاڑیاں ہی سڑکوں پر نظر آئیں تاہم جموں میں حادثات اس لئے کافی زیاہ ہوئے کیونکہ وہاں گاڑیاں معمول کے مطابق چلتی رہیں ۔2015کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال ریاست میں 5836سڑک حادثات رونما ہوئے تھے جن میں 917افراد لقمہ اجل جبکہ 8142زخمی ہوئے ۔