جموں//گورنر این این ووہرا نے ریاستی آئین کے سیکشن 53کے سب سیکشن (1) کے تحت اُن کو مختص اختیارات پر سوموار 2؍ جنوری 2017ء کو دن کے 11 بجے ریاستی قانون سازیہ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔گورنر نے ریاستی اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے ممبران کو جموں میں اسمبلی کمپلیکس کے سینٹرل ہال میں مذکورہ تاریخ پر موجود رہ کر مشترکہ اجلاس پر اُن کے خطاب کو سننے کے لئے کہا ہے۔ گورنر کے خطبے کے بعد اسمبلی اور کونسل کی کارروائی متعلقہ پرزائیڈنگ افسروں کی طرف سے طے کئے گئے وقت پر شروع ہوگی ۔