عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // اسمبلی بجٹ اجلاس سے قبل وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سنیچر کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔میٹنگ میں جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ بجٹ اجلاس سے متعلق بحث پر توجہ مرکوز کی گئی، جو 3 مارچ کو شروع ہونے والا ہے۔دونوں کے درمیان ملاقات راج بھون سرینگر میںکی گئی۔ ملاقات میں جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ بجٹ اجلاس سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور ایل جی کے خطاب پر بھی مشاورت کی گئی۔۔ اسمبلی کا بجٹ سیشن، 2025 پیر 3 مارچ 2025 کو شروع ہوگا،” ۔